ململ کے “وادی فاطمہ میں “تنظیم ابنائے ندوہ بہار کا تیسرا یک روزہ مشاورتی و انتخابی اجلاس

مولانا طارق شفیق ندوی دوسری میقات کے لئے اتفاق رائے سے کنوینر منتخب
مولانا فاتح اقبال ندوی دربھنگہ کمشنری کے صدر اور مولانا رحمت اللہ عارفی ندوی جنرل سکریٹری منتخب ہوئے
مدہوبنی: (پریس ریلیز) مدھوبنی ضلع کے ململ گاؤں میں مدرسہ چشمہ فیض ململ کے زیر اہتمام (دربھنگہ کمشنری )کے تنظیم ابنائے ندوہ بہار کا تیسرا مشاورتی وانتخابی اجلاس کنوینر مولانا طارق شفیق ندوی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں کل 140/فضلاء ندوہ نے شرکت کی پروگرام کا آغاز قاری غزالی استاد مدرسہ چشمہ فیض ململ کی تلاوت سے ہوا ،ڈاکٹر مولانا نورالسلام ندوی نے خوبصورت لب ولہجہ میں نظامت کے فرائض انجام دیئے انہوں افتتاحی خطاب میں تحریک ندوہ اور دارالعلوم ندوہ پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہار کا ندوۃ العلماء سے قدیم اور مضبوط رشتہ رہا ہے،تحریک ندوہ کو عام کرنے میں بہار یوں نے اہم رول ادا کیا ہے، اس کے بانی حضرت مولانا علی مونگیری کی خانقاہ آج بھی مرجع خلائق ہے،مدرسہ چشمہ فیض ململ کے ناظم فاضل نوجوان مولانا فاتح اقبال ندوی نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا اس سرد لہر میں اس بڑی تعداد میں ابنائے ندوہ کی شرکت اپنے مادر علمی ندوہ سے تعلق اور محبت ہی کی بنیاد پر ممکن ہو سکا ہے ،جوائنث کنوینر مولانا نجیب الرحمن ململی ندوی نے سالانہ رپورٹ پیش کیا ،اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ،مفتی ہمایوں اقبال ندوی ارریا نے اپنی گفتگو میں کہا کہ فضلاء ندوہ کی ذمہ داری ہے وہ زمانے کے نشیب و فراز پر نظر رکھیں ،مولانا اسعد ندوی جوائنٹ کنوینر نے اپنے پر مغز خطاب کے دوران ندوہ کی تحریک پر تفصیلی گفتگو کیا اور اس کے مقاصد پر روشنی ڈالی ، مولانا کفیل الرحمن ندوی استاد خلفاء راشدین پورنیہ نے کہا کہ اس تنظیم کا مقصد امت میں اتحاد و اتفاق کو فروغ دینے اور تعلیمی ڈھانچے کو بہتر کرنے کے ساتھ مکاتب اور اسکول کا قیام بھی داخل ہے ،انہوں نے کنوینر مولانا طارق شفیق ندوی کو تنظیم کا مضبوط حصہ بھی کہا ،اخیر میں تنظیم کے کنوینر مولانا طارق شفیق ندوی نے اپنے صدارتی خطاب میں تحریک ندوہ اور تنظیم ابنائے ندوہ کی افادیت پر تفصیلی بات کی ، انہوں نے کہاکہ حضرت مولانا رابع حسنی ندوی دامت برکاتہم، صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ،مہتمم دارالعلوم ندوت العلماء لکھنؤ پوری امت کے لئے اور خاص طور پر ابنائے ندوہ کے لئے خدائی عطیہ ہیں ، انہوں نے اپنے نوجوان فضلائے ندوہ سے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم ندوہ کے وقار کا خیال رکھیں اس لئے کہ یہ ساری قوتیں جو لکھنے پڑھنے اور بولنے کی ہے یہ سب ندوہ اور وہاں کے اساتذہ کی رہین منت ہے ،اس لئے شوشل میڈیا پر سرگرم ارکان تیکھی اور بھدی تنقیدوں سے خود کو محفوظ رکھنے کی کوشش کریں، اپنی گفتگو کے دوران مولانا ندوی اکابرین ندوہ اور ندوہ کا تذکرہ بار بار دہراتے رہے اس دوران ان کی پلکیں بار بار بھیگتی رہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم سب ندوہ کے معاون ہیں اس لئے ہم کہ سکتے ہیں کہ ندوہ کی تائید ہماری تنظیم کے ہر فیصلہ کو حاصل رہے گی ،تبدیلی نصاب سے متعلق انہوں کھل کر بات کی اور کہاکہ ندوہ روز اول سے نصاب کی تبدیلی کا علمبردار رہا ہے اور حسب ضرورت اپنے نصاب میں تبدیلی کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی ضروری تقاضوں کو نظر میں رکھتے ہوئے اپنے نصاب کو ترتیب دینے کا پابند ہے یہی وجہ ہیکہ آج پوری دنیا میں ندوہ کے نصاب کوعام مقبولیت حاصل ہے، اس موقع دستور العمل تنظیم ابنائے ندوہ بہار کا اجرا بھی عمل میں آیا۔
دوسری نشست کی نظامت تنظیم کے جوائنٹ کنوینر مفتی آصف انظار نے کیا، انہوں نے تعلیم ،نصاب تعلیم ،مکاتب اور ماڈل اسکول کے قیام کی افادیت پر گفتگو کی اور انہوں نے کہا کہ اپریل کے مہینہ میں تنظیم ابنائے ندوہ کے بینر تلے اپنے آبائی گاؤں نسیم آباد پاکٹولہ ضلع سیتا مڑھی میں ایک ماڈل اسکول کا قیام بھی عمل میں لائیں گے ۔
اس کے بعد انتخاب کا عمل شروع ہوا اگلے میعاد کے لئے بحیثیت کنوینر مولانا طارق شفیق ندوی کا نام پیش کیا گیا جس کی تائید ڈاکٹر مولانا نورالسلام ندوی نے پہلے کیا اور پھر باتفاق رائے تنظیم ابنائے ندوہ بہار کے دوسری میقات کے لئے کنوینر مولانا طارق شفیق ندوی طے ہوئے ، جب کہ مولانا اپنی علالت کی وجہ کر بار بار انکار کرتے رہے لیکن اخیر میں مولانا کفیل الرحمن ندوی استاد خلفاء راشدین پورنیہ نے ان کے نام پر مہر لگا دیا اور مولانا شفیق ندوی انکار نہیں کر پائے ،
اس کے بعد دربھنگہ کمشنری کےلئے اتفاق رائے سے بحیثیت سرپرست مولانا معین الدین ندوی ناظم تعلیمات مدرسہ چشمہ فیض ململ ، صدر مولانا فاتح اقبال ندوی ناظم مدرسہ چشمہ فیض ململ،نائب صدور مولانا امتیاز احمد ندوی یکہتہ، مولانا افضل امام فاروقی ،طے کئے گئے ،جب جنرل سکریٹری مولانا رحمت اللہ عارفی ندوی اور سکریٹری مولانا نیر اقبال ندوی دربھنگہ اور خازن ارشد دلکش ندوی باگھا کسمارطے کئے گئے ،بحیثیت ممبر مولانا صفت اللہ عارفی ندوی ، مولانا مبشر عبداللہ ندوی ،مولانا اخلاق الرحمن ندوی دربھنگہ، مولانا شاہد ندوی سمستی پور، یعقوب مرتضی ندوی ایڈووکیٹ، منتخب ہوئے ،مولانا کفیل الرحمن ندوی کی صدارتی خطاب اور دعا پر اجلاس اختتام کو پہونچا ، دعا کے بعد پوری ندوی برادری مولانا نجم الہدی ثانی ندوی کی دعوت پر ان کی کوششوں سے بنائے جارہے ماڈل اسکول پر بھی گئے جہاں نجم الہدی ثانی کی مختصر گفتگو کے بعد دعا کا اہتمام ہوا۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com