معمولی بات کو لیکر دھار دار ہتھیار سے محمد کمال الدین کی لنچنک کرنے کی کوشش

کپیٹابسنترائے کے باشندہ محمدکمال الدین کی گاؤں کے ہی اکثریتی فرقہ کے لوگوں سے کسی بات لیکرکہاسنی ہوگئی اورنوبت یہاں تک پہونچ گئی کہ باپ بیٹے نے ملکردھاردھارہتھیارسے ان پرقاتلانہ حملہ کردیاموصولہ مصدقہ اطلاع کے مطابق محمدکمال الدین کپیٹاباشندہ ایک معمولی کسان ہے اورکیتپورہ موڑپرہی سائکل کی ہی چھوٹی سی دکان ہے جس کی آمدنی سے اپنے بال بچوں کی کفالت کرتاہے روزمرہ کی طرح آج اپنے گیہوں کی کھیت میں مشین سے پٹون کررہاتھاتبھی گاؤں کے باشندہ رشیک لال یادوکی بھینس اس کے پائپ پرچڑھ گئی اورپائپ کٹ گیاتبھی وہ کہنے گیاکہ تووہ غصہ سے لال پیلاہوگیااورجان سے مارنے کی دھمکی دی آج جب وہ دکان سے گھرجارہاتھاتبھی راستے میں پہلے ہی سے گھات لگائےدونوں باپ بیٹے نے ان پرحملہ بول دیااورلاٹھی ڈنڈوں سمیت چھراسے ان پرحملہ کردیاجس سے وہ پوری طرح سے لہولہان ہوگیاراہ گیروں نے کسی طرح اس کی اطلاع اہل خانہ کودی آنافاناانھیں مقامی ہسپتال میں لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انھیں ضلع ہسپتال گڈاکیلئے ریفرکردیابسنترائے تھانہ میں معاملہ درج کرا دیا گیا ہے تھانہ پربھاری روشن کمارنے بتایاکہ معاملہ درج کرکے پولس آروپی کوجلدگرفتارکرکے جیل بھیجے گی۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com