یوپی: ہردوئی میں شر پسند عناصر نے جنازہ دفنانے نہیں دیا ، قبرستان پر یوگی حکومت کے وزیر کا قبضہ

نئی دہلی: (رخسار احمد) یوپی کے ہردوئی ضلع کے ملاواں گاؤں سے ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔ جہاں کچھ لوگوں نے علاقائی قبرستان میں تدفین کی اجازت نہیں دی۔
اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ ایک شخص نے ملت ٹائمز کو اس واقعہ کی مکمل معلومات دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ واقعہ ہردوئی ضلع کا ہے۔ جہاں یوپی کے وزیر قانون برجیش پاٹھک کے بھائی راجیش پاٹھک نے قبرستان پر قبضہ کر رکھا ہے۔ لوگوں نے قبرستان میں قبر کھودی، لیکن راجیش پاٹھک نے جنازے کو دفنانے کی اجازت نہیں دی۔
برجیش پاٹھک نے قبرستان کے اردگرد بھاری فورس جمع کر رکھی تھی، تاکہ لوگ جنازے کو دفن نہ کر سکیں۔ پولیس والوں نے مسلمانوں کو جنازے کی تدفین سے روک دیا۔ دوسرے دن جب مسلمانوں کی بڑی تعداد وہاں جمع ہوئی تو ڈی ایم، ایس ڈی ایم بھی وہاں موجود تھے، لیکن اس مسئلہ کو حل نہیں کر سکے۔

ایسا لگتا ہے جیسے قانون حکومت کے ہاتھ میں کٹھ پتلی بن کر رہ گیا ہے۔ اتنے ہنگامے کے بعد بھی جنازے کو اس جگہ دفنانے کی اجازت نہیں دیا گیا ۔ اس کے بعد مسلمانوں نے جنازے کو دوسری جگہ دفن کر دیا۔ اس معاملے میں وہاں کے لوگوں نے تعزیری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ابھی تک پولیس نے اس معاملے میں ان کے خلاف کوئی سخت کارروائی نہیں کی ہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com