جیو نے اکتوبر میں 17.6 لاکھ نئے صارفین  جوڑے  ایئرٹیل اور ووڈافون آئیڈیا کو نقصان، ٹرائی کے اعداد و شمار

نئی دہلی: ملک کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی ریلائنس جیو کے موبائل ص گراہکوں کی تعداد میں اکتوبر میں 17.6 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔  وہیںبھارتی ایئرٹیل اور ووڈافون آئیڈیا کے صارفین میں 14.5 لاکھ کی مشترکہ کمی آئی ہے۔سوموار کو ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اکتوبر کے مہینے میں  بھارتی ایئر ٹیل کے صارفین کی تعداد میں 4.89 لاکھ کی کمی ہوئی ہے جب کہ ووڈافون آئیڈیا کی تعداد میں 9.64 لاکھ کی کمی واقع ہوئی۔

ٹرائی کے مطابق اکتوبر میں  ریلائنس جیو کے موبائل فون صارفین کی تعداد 17.61 لاکھ بڑھ کر 42.65 ملین ہو گئی۔ اس سے پہلے ستمبر کے مہینے میں کمپنی کے 1.90 لاکھ صارفین کو چھوڑ دیا گیا تھا ۔ ٹرائی کے ماہانہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک کی دوسری سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی  بھارتی ایئر ٹیل کے صارفین کی تعداد زیرِ جائزہ مہینے میں 4.89 لاکھ کم ہو کر 35.39 کروڑ رہ گئی۔ ایرٹیل نے ستمبر میں 2.74 لاکھ نئے صارفین کو شامل کیا۔

اکتوبر کے مہینے میں ووڈافون آئیڈیا کے صارفین کی تعداد 9.64 لاکھ کم ہو کر 26.90 ملین رہ گئی۔ ستمبر کے مہینے میں کمپنی نے 10.77 لاکھ صارفین  گنوائے تھے۔اکتوبر 2021 میں ملک میں ٹیلی فون صارفین کی تعداد 0.04 فیصد بڑھ کر 118.96 کروڑ  رہی۔ اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں براڈ بینڈ صارفین کی تعداد بڑھ کر 79.8 کروڑ ہو گئی۔


Posted

in

,

by

Tags:

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *