پنجاب میں کانگرس کی سرکار بنتے ہی مدرسہ کونسل لاگوکروائیں: پرویز صدیقی

جالندھر: (معراج عالم) پنجاب میں کانگرس کی سرکار بنتے ہی مدرسہ کونسل لاگو کروائیں گے ۔ پنجاب بھر میں مسلمانوں کے قبرستانوں ودیگر مسائل کو پہل کے آدھار پر حل کروائیں۔ ان خیالات کا اظہار راشٹریہ الپ سنکھک آرکشن مورچہ کے پردھان پرویز صدیقی نے شہید بابا دیپ سنگھ نگر اسٹیٹ میں عبدالمناک کی ادھیکشتا میں ہوئی منعقد میٹنگ میں کیا۔ اس موقعہ پر راشٹریہ الپ سنکھک آرکشن مورچہ پنجاب کے پردھان سرورغلام صبا ، علاء الدین چاند بھی موجود تھے۔
راشٹریہ اھیکش پرویز صدیقی نے کہاکہ مورچہ کا مقصد مسلمانوں کے مسائل کو پہل کے آدھار پر حل کرانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں کانگرس نے اس مورچہ کو یقین دلایا ہے کہ وہ مسلمانوں کے ہرچھوٹے بڑے مسائل کو پہل کے آدھار پر حل کریںگے اسی بنیاد پرپنجاب میں راشٹریہ الپ سنکھک آرکشن مورچہ کانگرس کو حمایت دے رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ آپ کے قدم کو مضبوطی بخشنے کیلئے راشٹریہ الپ سنکھک مورچہ پوری طرح آپ کے ساتھ ہے۔
اس موقعہ پر کانگرس مینارٹی سیل جالندھر کے وائس چیئرمین عبدالمنان کوجالندھر ضلع کا راشٹریہ الپ سنکھک آرکشن مورچہ جالندھر کاضلع پردھان اعلان کیا گیا۔
وہیں عبدالمنان نے کہاکہ راشٹریہ الپ سنکھک آرکشن مورچہ نے جو ذمہ داری سونپی ہے اسے میں اپنی محنت اور لگن سے ان کے مشن پر کام کرتا رہوںگا ۔ انہوں نے کہاکہ پرویز صدیقی صاحب سے میری پہلی ملاقات ہے ۔
اس موقع پرعلاء الدین چاند، جبیر عالم، مختار عالم گاڑھا، مشفق عالم، توحید عالم، عبدالحمید، مفتی صادق حسین قاسمی، شاہ جمال عرف ساجن، لال ارباز، محمد رسول حق عالم ودیگران موجود تھے۔


Posted

in

by

Tags:

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *