لکھنؤ: اترپردیش اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد دلبدل کی رفتار کو ایک بار پھر بل دیتے ہوئے بی جے پی ایم ایل اے رادھا کرشن شرما نے پیر کو سماج وادی پارٹی (ایس پی) کی رکنیت حاصل کرلی۔ شرما ضلع بدایوں کی بلسی اسمبلی سیٹ سے بی جے پی ایم ایل اے ہیں۔ ایس پی کی جانب سے سوشل میڈیا پر پارٹی صدر اکھلیش یادو سے ملاقات کرتے ہوئے شرما کی تصویر شیئر کر کے یہ جانکاری دی گئی ہے۔
माननीय राष्ट्रीय अध्यक्ष जी के नेतृत्व में आस्था जताते हुए बदायूं, बिल्सी से भाजपा विधायक श्री राधा कृष्ण शर्मा जी ने समाजवादी पार्टी की सदस्यता ग्रहण की।
आपका हार्दिक स्वागत एवं अभिनंदन। pic.twitter.com/BIWSMGiqoi
— Samajwadi Party (@samajwadiparty) January 10, 2022
پارٹی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ‘ایس پی صدر کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بدایوں، بلسی سے بی جے پی ایم ایل اے رادھا کرشن شرما نے سماج وادی پارٹی کی رکنیت حاصل کرلی۔ آپ کا تہہ دل سے استقبال ہے’۔ قابل ذکر ہے کہ بی جے پی میں بڑی تعداد میں اراکین اسمبلی کے ٹکٹ کٹنے کے شبہ کی وجہ سے اراکین اسمبلی کے دلبدل کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ بی جے پی کی انتخابی کمیٹی کی آج شام کو ہونے والی میٹنگ میں ٹکٹوں پر حتمی فیصلے کے لئے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Leave a Reply