یوپی میں خوفناک حادثہ: شاملی کے بٹراڈا پٹاخہ فیکٹری میں زبردست دھماکہ، کئی مزدور ہلاک

شاملی : شاملی کے بٹراڈا گاؤں میں پٹاخہ بنانے والی فیکٹری میں پیر کی دوپہر ایک خوفناک دھماکہ ہوا۔ حادثے میں کئی مزدوروں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کے بعد امدادی کام شروع کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ دھماکا اتنا زوردار تھا کہ کئی مزدوروں کی لاشوں کے ٹکڑے ہو گئے۔
معلومات کے مطابق، شاملی کے بٹراڈا گاؤں میں پیر کو پٹاخہ بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ ہوا۔ زوردار دھماکے سے آس پاس کا علاقہ بھی لرز اٹھا۔ اطلاع ملنے پر لوگ فوراً موقع کی طرف بھاگے۔ گاؤں والوں نے دھماکے کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کے بارے میں دریافت کیا۔
پولیس کے مطابق فیکٹری میں پٹاخے بناتے وقت دھماکا ہوا۔ اس حادثے میں کئی مزدور اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ حادثہ کتنا خوفناک تھا، اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کئی مزدوروں کی لاشوں کے چیتھڑے اڑ کر دور جا گرے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com