بھوپال: ریاستی کانگریس کے میڈیا نائب صدر بھوپیندر گپتا نے ایم پی میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملات کو دیکھتے ہوئے ون میلے، بھوجپال میلے، سائنس میلے کے سرکاری انعقادات کے بعد روزگار میلوں میں سرکاری سطح پر ہجوم جمع کرنے کی کوششوں کو مخالف بتاتے ہوئے ان پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ گپتا نے کہا کہ یہ تو چور سے کہو چوری کرو اور ساہوکار سے کہوجاگتےرہو کی پالیسی ہے۔ اس سے مستقبل میں ریاست میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا خطرہ بھی ہوسکتا ہے۔
بھوپیندر گپتا نے کہا کہ 28 گنا رفتار سے بڑھ رہے کورونا وائرس انفیکشن کو لیکر حکومت کی پالیسی واضح نہیں ہے۔ صوبہ دوسری لہر کا زلزلہ بھگت چکا ہے۔ تب حکومت لاچارسی ہوکر دور کھڑی ہوگئی تھی اور بھگوان بھرسے ریاست کی عوام جان بچانے کے لئے جد و جہد کر رہی تھی۔ کیا ایسے مخالف فیصلے ریاست کی عوام کو اسی خطرےمیں نہیں ڈھکیل رہے ہیں۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ روزگار دینے کے نام پر حکومت نے جس صنعتوں کی میپنگ کرنےکا ڈنڈھورا پیٹا تھا اس کے توسط سے کتنے لوگوں کو روزگار ملا یہ عام کریں۔ بے روزگاروں کا رجسٹریشن شروع کرے اور بتائے کہ گزشتہ روزگار میلوں میں کن کمپنیوں نے کتنے بچوں کو روزگار دیا۔