بی جے پی کو خیرباد کہنے والے یوگی حکومت میں وزیر محنت رہے سوامی پرساد موریہ نے آج باضابطہ طور پر سماجوادی پارٹی کی شمولیت اختیار کر لی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بی جے پی پر زبردست حملہ بولا۔ سوامی پرساد نے کہا، ”آج بی جے پی کے خاتمہ کا بگل بج گیا ہے۔ بی جے پی نے ملک اور ریاست کے عوام کو گمراہ کر ان کی آنکھوں میں دھول چھونکی ہے اور عوام کا استحصال کیا ہے۔ اب بی جے پی کو ختم کر کے اتر پردیش کو بی جے پی کے استحصال سے نجات دلانی ہے۔”
आज भाजपा के खात्मे का शंखनाद बज गया है। भाजपा ने देश और प्रदेश की जनता को गुमराह कर उनकी आंखों में धूल झोंकी है और जनता का शोषण किया है। अब भाजपा का खात्मा करके उत्तर प्रदेश को भाजपा के शोषण से मुक्त कराना है: स्वामी प्रसाद मौर्य pic.twitter.com/E8OrRPUpkN
— ANI_HindiNews (@AHindinews) January 14, 2022