مشہور صحافی کمال خان کے انتقال پر آل انڈیا ملی کونسل کا اظہار تعزیت

نئی دہلی: ( پریس ریلیز) این ڈی ٹی وی کے مشہور صحافی کمال خان کے انتقال پر آل انڈیا ملی کونسل کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد منظور عالم نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ بیباک ، ایماندار او ر سیکولر اقدار کے حامل صحافی تھے ، وہ صحافت کے اصولوں کے پابند تھے ، جمہوریت کی مضبوط آواز تھے ، انہوں نے ہمیشہ حقیقت پر مبنی رپورٹنگ کی ، گراؤنڈ زیرو پر جاکر پوری دنیا کو سچ دیکھایا اور ایماندارانہ صحافت کی مثال قائم کی ۔
ڈاکٹر محمد منظور عالم نے مزید کہاکہ کمال خان ایک آئیڈیل صحافی تھے ، انہوں نے ملک اور سماج کو بہت کچھ دیا ہے ،انہوں نے کبھی مذہب کے نام پر کسی طرح کا بھید بھاؤ نہیں کیا ، سچ کو آگے بڑھایا ، یقینی طور پر کمال خان کی وفات صحافت کی دنیا کا ایک بڑا خسارہ اور نقصان ہے ۔ اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ (آمین)

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com