نتیش رانے کی اقدام قتل کے معاملے میں قبل از وقت گرفتاری کی درخواست ضمانت مسترد

بمبئی ہائی کورٹ نے بی جے پی رکن اسمبلی نتیش رانے کی اقدام قتل کے معاملےمیں داخل کردہ قبل ازگرفتاری کی درخواست ضمانت مسترد کردی لیکن استغاثہ کو ہدایت دی کہ وہ 27 جنوری تک ملزم کے خلاف کوئ سخت قدم نہ اٹھائے جس میں ان کی گرفتاری بھی شامل ہے-

رانے نے گزشتہ ہفتے بمبئی ہائی کورٹ میں اقدام قتل کے ایک معاملے میں قبل ازگرفتاری کی درخواست ضمانت داخل کی تھی جسکی پولیس نے سخت لفظوں میں مخالفت کی ہے۔مہاراشٹرا کے سندھو درگ ضلع کی ایک سیشن عدالت نے گزشتہ ہفتے ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

مرکزی وزیر نارائن رانے کے فرزند نتیش سندھو درگ ضلع کی کنکولی اسمبلی سیٹ کی نمائندگی کرتے ہے۔بمبئی ہائی کورٹ کے روبرو انہوں نے سیشن عدالت کے ضمانت مسترد کئے جانے والے حکم کو چیلنج کیا تھا۔

نتیش پر الزام ہےکہ 17 دسمبر کو انہوں نے مقامی شیوسینا لیڈر سنتوش پراب پر ہوئے قاتلانہ حملے کی سازش رچی تھی۔سنتوش سندھو درگ ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو بینک کے چیئرپرسن ستیش ساونت کے قریبی ساتھی ہے، جنہیں 2019 کے اسمبلی انتخابات میں نتیش نے شکست دی تھی۔

اپنی درخواست میں نتیش نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے اس معاملے میں جھوٹا پھنسایا گیا ہے اور سیاسی دشمنی کی وجہ سے اسے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

(بشکریہ قومی آواز)


Posted

in

,

by

Tags:

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *