سماج وادی پارٹی نے اعظم خان کو دیا ٹکٹ، جیل سے ہی لڑیں گے اسمبلی الیکشن

سماج وادی پارٹی کے مضبوط لیڈر ایم پی اعظم خان بھی اسمبلی الیکشن لڑیں گے۔ ایس پی نے اعظم خان کو رام پور سے اتارنے کی تیاری کر لی ہے۔ اعظم خان اس وقت سیتا پور جیل میں بند ہیں۔ اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم کو بھی سوار سے لڑایا جا رہا ہے۔ ایس پی ضلع صدر وریندر گوئل کے مطابق ان دونوں کے علاوہ چمراؤ سے نصیر خان، بلاس پور سے امرجیت سنگھ اور میلک سے وجے سنگھ کو میدان میں اتارا گیا ہے۔

منگل کو ہی عبداللہ اعظم نے اکھلیش یادو سے ملاقات کی۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا تھا کہ پارٹی جو کہے گی قبول کروں گا۔ بتا دیں کہ عبداللہ اعظم نے 2017 میں سواڑ سیٹ سے ایس پی کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی۔ لیکن بی جے پی لیڈر آکاش سکسینہ نے ان کی تاریخ پیدائش پر سوال اٹھاتے ہوئے مقدمہ دائر کیا تھا۔ جعلی سرٹیفکیٹ کیس میں ہائی کورٹ نے ان کی اسمبلی رکنیت منسوخ کر دی تھی۔

ساتھ ہی بی جے پی نے اعظم خان اور ان کے بیٹے کے الیکشن لڑنے پر سماج وادی پارٹی کو نشانہ بنایا ہے۔ بی جے پی کے ترجمان شلبمنی ترپاٹھی نے کہا کہ سماج وادی پارٹی صرف ان لوگوں کو ٹکٹ دے رہی ہے جو یا تو جیل میں ہیں یا ضمانت پر باہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوگی حکومت نے جن لوگوں کو جیل میں ڈالا تھا، انہیں ٹکٹ دے کر سماج وادی پارٹی نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ غنڈوں اور فسادیوں کے ساتھ ہیں۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com