شام : چار سال قبل ڈیم پر حملہ میں امریکی فوج ملوث تھی، نیویارک ٹائمز کا سنسنی خیز انکشاف

واشنگٹن: (یواین آئی) ایک امریکی اخبار نے یہ سنسنی خیز انکشاف کیا ہے کہ شام میں چار سال قبل ڈیم پر حملے میں امریکی افواج ملوث تھیں، جس سے واشنگٹن نے لاکھوں افراد کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا تھا۔ ’نیو یارک ٹائمز‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی افواج نے شام کے شمالی علاقے رقہ میں ایسے ڈیم کو تباہ کیا جو ’نو اسٹرائیک لسٹ‘پر موجود تھا، ٹاسک فورس نائن نے اس وقت امریکی فوج کے پاس موجود سب سے بڑے، دو ہزار پاؤنڈ وزنی بم کے ذریعہ ڈیم کے پانچ منزلہ ٹاور کو تباہ کردیا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈیم کا بند ٹوٹتا تو لاکھوں افراد متاثر ہوتے، ہزاروں سیلاب میں مر سکتے تھے، تب پنٹاگن نے اس وقت حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی تھی۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com