وزیر اعظم مودی نے نیشنل وار میموریل پر شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو 73 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر نیشنل وار میموریل میں شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا، پی ایم مودی نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ساتھ مل کر جنگی یادگار پر پھول چڑھائے اور انٹر سروسز گارڈ نے ‘سلامی شستر’ اور پھر اس کے بعد ‘شلوکا شستر’ کی دھن بجائی۔

پی ایم مودی اور راج ناتھ سنگھ کے ساتھ تینوں افواج کے سربراہان – آرمی چیف جنرل ایم ایم نروانے، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار اور فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چودھری بھی وہاں موجود تھے۔ یہاں پر ان سبھی نے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

وزیراعظم نے ڈجیٹل وزیٹر بک میں یادگار پر پیغام بھی لکھا۔ اپنے معمول کے ‘سافہ’ اور ‘پگڑی’ سے ہٹ کر وزیر اعظم نے نیتا جی طرز کی بھوری ٹوپی پہنے ہوئے ہوئے تھے۔ قومی جنگی یادگار ہندوستانی فوج کے ان سپاہیوں کے اعزاز اور یاد کے لیے بنائی گئی ہے جنہوں نے آزاد ہندوستان کی مسلح جدوجہد میں اپنی عظیم قربانیاں دیں۔ جنگی یادگار کا افتتاح پی ایم مودی نے 25 فروری 2019 کو کیا تھا۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com