نفرت کے خاتمہ اور آئین کے بالادستی کاعہد کریں: قاری ظفر اقبال مدنی

جامعۃ القاسم دار العلوم الاسلامیہ سپول میں حکومت کے گائیڈ لائن کا خیال رکھتے ہوئے جشن جمہوریہ منایا گیا

    آج کا دن یوم جمہوریہ کہلاتا ہے، یہ ملک بڑی قربانیوں کے بعد آزاد ہوا، آزادی کے بعد ہمارے بزرگوں نے یہ خواب دیکھا کہ اس ملک کو جنت نما بنایا جائے، جس کے لئے انہوں نے ایسا قانون اور آئین بنایا جس میں میں ہر مذہب کے ماننے والے کو مکمل آزادی ہو، وہ اطمینان کی زندگی گذارے، لیکن آج اس ملک میں بھید بھاؤ کی سیاست ہورہی ہے، آج کا دن عہد کا دن ہے، جس خوشحالی اور امن و سکون کے لئے ہمارے پرکھوں نے سولی پر چڑھنا پسند کیا، جیل کی مشقت اٹھائی ،گردنیں تک کٹائ،لیکن آزادی کا پروانہ لے کر رہے، یہ باتیں جامعۃ القاسم دار العلوم الاسلامیہ کے مہتمم قاری ظفر اقبال مدنی نے کہا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم عہد کریں کہ ہم سب مل کر نفرت کو ختم کریں گے اور محبت کو پھیلائیں گے، ساتھ ہی یہ عزم کریں کہ جمہوری نظام اور آئین کی بالادستی قائم کریں گے،اس ملک کی خوشحالی اور ترقی کی فکر کریں گے، موقع پرمفتی محمد انصار قاسمی صدر المدرسین جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ نے کہا کہ آج ضرورت ہے کہ ہم اپنی نسلوں کو مجاہدین وطن کی قربانی اور تاریخ سے واقف کرائیں، اس ملک کی خوبصورتی یہی ہے کہ ہر مذہب کے ماننے والے یہاں بستے ہیں، اس کے تحفظ کی ذمہ داری ہے حکومت کی ہے،حکومت بغیر کسی بھید بھاؤ اور ذات برادری کے ہر شہری کو اس کا حق دے،ہر شہری کی مذہبی آزادی حاصل ہو،واضح رہے کہ اس وقت حکومت بہار نے کرونا وائرس کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند کررکھا،اور کسی بھی تقریب میں بھیڑ بھاڑ پر پابندی ہے، جامعۃ القاسم میں حکومت کے گائیڈ لائن کے مطابق جشن جمہوریہ منایا، موقع پر سیمانچل ڈیولپمنٹ فرنٹ کے جنرل سیکرٹری شاہ جہاں شاد نے کہا کہ آج اس ملک میں بے روزگاری، مہنگائی اور شہریوں کے تحفظ کے مسائل ہیں، حکومت کو چاہیے کہ اسے سنجیدگی سے لے، ہرشہری کے ساتھ عدل و انصاف کو یقینی بنائے،قاری ظفر اقبال مدنی اور شاہ جہاں شاد نے پرچم کشائی کی، موقع پر مفتی عقیل انور مظاہری، مولانا حمید الدین مظاہری، مظفر حسین رحمانی، قاری شمشیر عالم جامعی، قاری اکبر علی عثمانی، مولانا علی احمد رازی، مولانا محمد عقیل قاسمی، صدام عثمانی، حافظ شمیم اختر عثمانی وغیرہ موجود تھے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com