مودی حکومت نے پیگاسس کے ذریعے جاسوسی کر کے ملک سے غداری کی: راہل گاندھی

کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی اس انکشاف کے بعد کہ حکومت نے 2017 میں دفاعی سودے کے تحت پیگاسس سپائی ویئر خریدا اور اس کا استعمال لوگوں کی جاسوسی کے لئے کیا، مودی حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا، ”مودی حکومت نے ہمارے جمہویت کے ابتدائی اداروں، سیاستدانوں اور عوام کی جاسوسی کے لئے پیگاسس خریدا تھا۔ فون ٹیپ کر کے حزب اقتدار، حزب اختلاف، فوج، عدلیہ سب کو نشانہ بنایا یہ ملک کے ساتھ غداری ہے۔”

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com