نئی دہلی: یوپی کے انتخابی موسم میں اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی اتوار کو غازی آباد پہنچے۔ صاحب آباد اسمبلی کے شہید نگر میں امیدوار منموہن جھا گاما کے لیے ووٹ مانگے۔ اس دوران اسد الدین اویسی کو سننے اور دیکھنے کے لئے لوگوں کی کافی بھیڑ جمع ہوگئی۔ اس کے بعد اویسی لونی پہنچے۔ لوگوں کا ہجوم دیکھ کر وہ واپس چلے گئے۔ اس دوران انہوں نے میڈیا سے گفتگو بھی کی۔ شہید نگر میں، جہاں اویسی انتخابی مہم کے لیے پہنچے تھے، لوگ انھیں دیکھنے کے لیے اتنے جمع ہوئے کہ سڑکیں بھیڑ سے بھر گئیں۔ لوگ گھروں کی چھتوں پر چڑھ گئے اور اویسی کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے چین نظر آئے۔






