نئی دہلی: ہریانہ کے سونی پت میں پولیس نے دہشت گرد تنظیم سے تعلق کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ جن کا نام روی اور وریندرا دیپ کور (جوڑا) اور ان کا دوست کنبھ ہے۔ تینوں پنجاب کے رہنے والے بتائے جاتے ہیں۔ اس معاملے میں سونی پت پولیس نے بتایا کہ یہ تینوں پاکستانی دہشت گرد تنظیم کے مددگار ہیں۔ یہ تینوں جعلی پاسپورٹ بناکر بیرون ملک فرار ہونے کے لیے دہلی ایئرپورٹ جارہے تھے۔ پھر پولیس نے انہیں دبوچ لیا۔
تینوں مشتبہ افراد کی شناخت کے لیے یہ تصاویر سونی پت پولیس کو فراہم کی گئیں ہیں ۔ اس پر سونی پت پولیس حرکت میں آگئی اور گنور-مرتھل کے درمیان ناکا لگا کر نگرانی شروع کردی۔ اس دوران دیر گئے اتوار کی رات کار کو روکنے کے بعد ایک خاتون اور دو نوجوانوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ ان کی شناخت روی، اس کی بیوی وریندرا دیپ کور اور اس کے ساتھی کنبھ کے طور پر ہوئی ہے۔ تلاشی کے دوران ان کے پاس سے فتح آباد سے بنائے گئے جعلی پاسپورٹ برآمد ہوا ہے۔
اس کی اطلاع جموں و کشمیر پولیس کے دہلی ہیڈ کوارٹر کو دی گئی۔ جموں و کشمیر پولیس کے ڈی ایس پی سندیپ بھٹ اپنی ٹیم کے ساتھ سونی پت پہنچے، جس کے بعد تینوں ملزمان کو رات مرتھل تھانے میں رکھا گیا۔ اس کے بعد تینوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ وہاں سے پولیس تینوں کے ساتھ ٹرانزٹ ریمانڈ پر لے کر جموں کے لیے روانہ ہوگئی ہے ۔