اسدالدین اویسی کی گاڑی پر نامعلوم افراد کا حملہ، چناؤ پرچار سے لوٹتے وقت کی گئی فائرنگ

ہاپور: اسد الدین اویسی کی گاڑی پر نامعلوم افراد فائرنگ کر موقع واردات پر ہتھیار چھوڑ کر فرار ہوگیا، اس حادثہ کی اطلاع خود اسدالدین اویسی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے دی ہے ۔
اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے اسدالدین اویسی نے بتایا کہ 3 – 4 افراد تھے، اور انہوں نے چار راؤنڈ فائر کیا، فائرنگ کرکے سب بھاگ گئے اور اپنے ہتھیار وہیں چھوڑ گئے ۔ فائرنگ سے گاڑی پنکچر ہوگئی ہے ۔ اسدالدین اویسی دوسری گاڑی سے چلے آئے ۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، سب کے سب الحمدللہ محفوظ ہیں ۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com