مجلس کے سربراہ بیرسٹر اسد الدین اویسی پر قاتلانہ حملہ کرنے والے دو ملزمین کو پولس نے کیا گرفتار، ریوالور اور کار ضبط

نئی دہلی: اترپردیش کی ہاپور ضلع پولیس نے مجلس کے صدر بیرسٹر اسد الدین اویسی کی کار پر حملہ کرنے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ان کی جانب سے استعمال کی گئی غیر قانونی اسلحہ اور واردات میں استعمال ہونے والی کار ضبط کر لیا ہے۔
بیرسٹراسد الدین اویسی صدرکل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد پرقاتلانہ حملہ کے واقعہ میں ملوث دو ملزمین میں ایک ملزم کا نام سچن بتایا گیا ہے جو بادل پورکا رہنے والا ہے جبکہ دوسرے کی شناخت شبھم کے طورپرکی گئی ہے اس کا تعلق سہارنپورسے ہے، دونوں ملزمین لاء گریجویٹس بتائے گئے ہیں، وہ آپس میں دوست ہیں اورایک ہی کالج میں زیرتعلیم ہیں۔ ملزمین سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔ تحقیقات کے دوران پولیس کو معلوم ہوا ہے کہ حملہ آوروں نے 9 ایم ایم پستول سے فائرنگ کی تھی۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com