کسانوں کے حکومت پر ایم ایس پی کے معاملہ پر وعدہ خلافی کا الزام عائد کئے جانے کے بعد آج مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے یقین دہانی کرائی کہ اس معاملہ پر انتخابات کے بعد کمیٹی کا اعلان کیا جائے گا۔ راجیہ سبھا میں اپنی تقریر کے دوران نریندر تومر نے کہا، ”مرکزی حکومت پانچ ریاستوں میں ہونے جا رہے اسمبلی انتخابات کے بعد ایم ایس پی کے تعلق سے کمیٹی کا اعلان کرے گی۔”
خیال رہے کہ گزشتہ روز ہی سنیوکت کسان مورچہ نے دہلی میں ایک پریس کانفرنس سے مرکزی حکومت کے خلاف محاذ کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ پریس کانفرنس سے کہا گیا، ”کسانوں کا حکومت کے ساتھ پانچ نکات پر اتفاق قائم ہوا تھا، جس پر حکومت نے خط بھی جاری کیا تھا۔ اسی کے بعد کسان تحریک ملتوی کی گئی تھی۔ بدقسمتی سے ایم ایس پی پر کمیٹی آج تک نہیں بنی، کسانوں کے اوپر درج مقدمات واپس ہونے کی بات پر کوئی کارروائی نہیں، پرالی پر جرمانے کا معاملہ بھی تھا، اور بجلی بل پر بھی کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔”
The central government will announce a committee on MSP after Assembly Elections in five states: Union Agriculture Minister Narendra Singh Tomar in Rajya Sabha pic.twitter.com/yeu2g3h8fV
— ANI (@ANI) February 4, 2022