اسدالدین اویسی کے قافلے پر حملہ تشویشناک، الیکشن کمیشن سنجیدگی کے ساتھ مداخلت کرے: نواب ملک

ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) لیڈر اور مہارشٹرا کے وزیر نواب ملک نے اترپردیش میں مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی پر ہوئے قاتلانہ حملہ کو تشویشناک بتایا اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے میں سنجیدگی کے ساتھ مداخلت کرے، وزیر نواب ملک نے اتر پردیش کے ڈی جی پی سے بھی گزارش کی ہے کہ یوپی اسمبلی انتحابات میں حصہ لینے والے اور ان اسٹار پرچارک کو سیکورٹی فراہم کرنے کا انہیں خیال رکھنا چاہیے ۔
نواب ملک کے ٹوئٹ پر بیرسٹر اسد الدین اویسی نے نواب ملک کا شکریہ ادا کیا ہے، اپنے ٹوئٹ میں بس اتنا لکھا ہے” شکریہ نواب بھائی! “

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com