لتا منگیشکر کے انتقال سے ملک اور دنیا میں غم کی لہر

نئی دہلی: عظیم گلوکارہ لتا منگیشکر کے انتقال سے ملک اور دنیا بھر میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ صدر رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم وینکئیا نائیڈو، وزیراعظم نریندر مودی، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے صدر جے پی نڈا اور کانگریس رہنما راہل گاندھی سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے لتا منگیشکر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
لتا جی کے انتقال پر قومی تعزیت کا اعلان کیا گیا ہے۔ دو دن قومی پرچم سرنگوں رہےگا۔ان کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ آج شام شیواجی پارک میں ادا کی جائیں گی۔
خیال رہے کہ بالی وڈ کی لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر کا آج صبح ممبئی کے نجی اسپتال میں انتقال ہو گیا۔ کل شام ان کی حالت بگڑگئی تھی جس کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ 92 سالہ گلوکارہ کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے 9 جنوری کو ممبئی کے نجی بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ زیرعلاج تھیں لیکن اسپتال میں داخلے کے بعد ان کی صحت مستحکم نہیں رہی-
لتا منگیشکر جنوری میں نمونیا سےصحتیاب ہوئی تھیں، گلوکارہ کا علاج کرنے والے ڈاکٹر پریت صمدانی نے گلوکارہ نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لتا دیدی کی حالت بگڑنے کے باعث انہیں کل ایک بار پھر وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا لیکن کرونا سے جنگ جیتنے اور کرونا منفی ہونے کے بعد وہ زندگی کی جنگ ہار گئی۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com