باحجاب لڑکی کئی لڑکوں پر پڑی بھاری، جئے شری رام کے جواب میں کہا اللہ اکبر، ٹوئٹرپر لوگ شیرنی سے کر رہے ہیں تعبیر

ٹویٹر کے صارفین کا بڑا طبقہ اس بے باک اور جری طالبہ کی حمایت میں سامنے آیا ہے۔ صارفین نے مسلم طالبہ کو زعفرانی لباس میں ملبوس لڑکوں کے سامنے بہادری سے کھڑے ہونے پر خوب سراہا ہے جنہوں نے اسے دھونس دینے کی کوشش کی تھی۔
کرناٹک میں حجاب بمقابلہ زعفرانی کھنڈوا کا تنازع زور پکڑاتا ہی جارہا ہے۔ منگل کے روز ایک حجابی طالبہ کی زعفرانی لباس میں ملبوس طلبا کے ایک گروپ کی طرف سے ’جئے شری رام‘ کے نعرے لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر منظر عام پر آگئی ہے۔ جس کے بعد سے سوشل میڈیا صارفین لگاتار مختلف انداز میں اپنے اپنے انداز میں اظہار خیال کررہے ہیں۔
ٹویٹر کے صارفین کا بڑا طبقہ اس بے باک اور جری طالبہ کی حمایت میں سامنے آیا ہے۔ صارفین نے مسلم طالبہ کو زعفرانی لباس میں ملبوس لڑکوں کے سامنے بہادری سے کھڑے ہونے پر خوب سراہا ہے جنہوں نے اسے دھونس دینے کی کوشش کی تھی۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں اس لڑکی کو پی ای ایس انجینئرنگ کالج (P. E. S. Engineering college) کی طالبہ بتایا جارہا ہے۔
وائرل ویڈیو میں ایک باحجاب لڑکی کو اپنی گاڑی پارک کر کے کالج کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اسی دوران زعفرانی کھنڈوا پہنے لڑکوں کا ایک گروپ ’جے شری رام‘ کے نعرے لگاتا ہوا اس کی طرف بڑھ رہا ہے۔ تاہم صارفین اس وقت دنگ رہ گئے کہ ان لڑکوں کے جھنڈ میں لڑکی نے ’اللہ اکبر‘ کا نعرہ بلند کیا۔ اس طرح یہ لڑکی اپنی جرأت و بہادر اور جواں مردی سے نعرہ لگاکر ان سب لڑکوں کا مقابلہ کیا۔

(بشکریہ اردو 18)

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com