تمکور: ایک مسلم خاتون انگلش ٹیچر نے حجاب نہ اتار کر استعفیٰ دے دیا، یہ معاملہ کرناٹک کے ٹمکور کے جین کالج کا ہے ، جب کالج انتظامیہ نے انگلش کی مسلمان ٹیچر کو حجاب اتارنے کو کہا گیا تو انہوں نے بجائے حجاب اُتارنے کے اپنی نوکری سے ہی استعفیٰ دے دیا، مسلم خاتون ٹیچر کا کہنا ہے کہ پچھلے تین سالوں سے حجاب ہی میں پڑھا رہی تھی، جب انتظامیہ کو کوئی اعتراض نہیں تھا، مگر اب مجھے حجاب اتار کر پڑھانے کو کہا جارہا ہے تو میرے لیے سوائے استعفیٰ دینے کے اور کوئی آپشن نہیں ہے ۔
مسلم انگلش خاتون ٹیچر کا غیرت مندانہ اقدام
حجاب نہ اُتار کر نوکری سے دیا استعفیٰ pic.twitter.com/QjdPGnosGC— Millat Times اردو (@MillatUrdu) February 18, 2022

Leave a Reply