اسلامک اسٹڈیز کے پانچ روزہ وینٹر سیشن اسکول پروگرام کا آغاز

نئی دہلی: (پریس ریلیز) انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز کے زیر اہتمام جامعہ ہمدردکے اشتراک سے پانچ روزہ ونٹر سیشن اسکول پروگرام کا آغاز ہوگیا ہے جس میں اسلامی تعلیمات کے مختلف پہلوؤں پر ورکشاپ کا کا اہتمام ہوگا ۔ اس پروگرام کے تحت یونیورسیٹی اور اسکول میں زیر اہتمام طلباء و طالبات کو اسلامی تعلیمات کے بارے میں بتایا جاتا ہے جیسے اسلامی عقیدہ ، فقہ ، تفسیر ،حدیث ، اسلامی تاریخ، اسلامی تہذیب ، مسلم ممالک میں غیر مسلموں کے حقوق اور دیگر بنیادی امور پر توجہ رہتی ہے ۔ اس پروگروم کا بنیادی مقصد اسکول وکالج میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباءوطالبات کو اسلامیا ت سے جوڑنا اور ان کی رہنمائی کرناہے ۔

افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر پروفیسر افسر عالم نے کہا کہ اسلامی تعلیمات سے واقفیت اور اسٹوڈینٹ کو اس سے باخبر کرناوقت کی ضروری ہے ، اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں زیادہ تر غلط باتیں ناواقفیت اور غلط فہمی کی بنیاد پر کی جاتی ہے ، سماج اور معاشرہ سے غلط فہمی کے ازالہ اور اسلامی تعلیمات کے تئیں بیداری پیدا کرنے کے سلسلے میں آئی او ایس کا یہ ونٹر سیشن ایک اہم کردار ادا کررہاہے ۔ صدارتی خطاب میں آئی او ایس کے چیرمین ڈاکٹر محمد منظور عالم نے کہاکہ موجودہ حالات میں اسٹوڈینٹ کی ذہنی تربیت کرنا ، ان کے افکار کو صالح بنانا اور اسلامی تعلیمات سے واقف کرانا ضروری ہے ۔ یونیورسیٹی اور کالج میں پڑھنے والے ملک اور ملت کا مستقبل ہیں ، ان کی فکر اور تربیت ضروری ہے ۔

اس موقع پر پروفیسر محمد اسلم پرویز سابق وائس چانسلر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسیٹی حیدر آباد نے خصوصی خطاب کیا ، آئی او ایس کے جنرل سکریٹری پروفیسر زیڈ ایم خان نے پروگروم کے اغراض ومقاصد کا تعارف کرایا ،علاوہ ازیں پروفیسر محمد اسحاق شعبہ اسلامیات جامعہ ملیہ اسلامیہ ، پروفیسر سید مہرتاج بیگم نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ، اس پروگرام میں پروفیسر محمد اشتیاق دانش کی کتاب کا رسم اجراءبھی عمل میں آیا ۔ اسلامی تعلیمات اور ہندوستان کا مستقبل ۔ واضح رہے کہ یہ کتاب اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں شائع کی گئی ہے ۔ قبل ازیں مولانا اطہر حسین ندوی کی تلاوت سے آغاز ہوا ، ڈاکٹر نجمہ اختر شکریہ ادا کیا ۔ افتتاحی سیشن کے علاوہ دیگر سیشن جاری ہے ۔ واضح رہے کہ یہ پروگرام آن لائن ہورہا ہے ۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com