ممبئی: مہاراشٹر کے کابینہ وزیر اور این سی پی لیڈر نواب ملک کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ کیس میں تقریباً آٹھ گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کر لیا ہے۔ نواب ملک سے کرلہ میں زمین کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی تھی، جو انہوں نے کئی سال پہلے میں خریدی تھی۔ یہ الزام سابق چیف منسٹر دیویندر فڑنویس نے ملک پر لگایا تھا چند ماہ قبل دیویندر فڑنویس نے ایک پریس کانفرنس میں ملک پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک خاندان نے اس زمین کی قیمت ساڑھے تین کروڑ روپے ظاہر کی ہے، اس لیے اسٹامپ ڈیوٹی کم ادا کرنی پڑے گی۔ جب اس کی ادائیگی کی بات آئی تو اس کی قیمت 25 روپے فی مربع فٹ تھی لیکن ادائیگی 15 روپے فی مربع فٹ کی گئی۔ ملک پر الزام ہے کہ انہوں نے یہ زمین انڈر ورلڈ کے لوگوں سے خریدی تھی۔
ذرائع کے مطابق داؤد ابراہیم کے منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں نواب ملک سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ کچھ دن پہلے ای ڈی نے اقبال کاسکر کو پوچھ گچھ کے لیے اپنی تحویل میں لیا تھا۔ جانکاری کے مطابق اقبال کی گواہی پر ای ڈی کی ٹیم نے نواب ملک سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔






