زیر اقتدار پارٹی کے لیڈر کا موب لينچنگ تشویشناک، پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے صوبائی ذمّہ داران نے کیا پریس کانفرنس

پٹنہ: بہار آج مکمل طور پر سنگھ پریوار کے نفرت کی سیاست کا مرکز بنتا جا رہا ہے اور اُس کیلئے نفرت کا ہر وہ پروپیگنڈا جو کی اُتر پردیش گجرات جیسی ریاستوں میں دیکھا جاتا رہا ہے وہ اب بہار میں بھی لگاتار دیکھنے کو مل رہا ہے ان باتوں کا اظہار پٹنہ کے ریپبلک ہوٹل میں پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے پاپولر فرنٹ آف انڈیا بہار کے صوبائی صدر محبوب ندوی نے کیا

واضح ہو کہ سمستی پور سےتعلق رکھنے والے جدیو کے مشہور لیڈر خلیل احمد رضوی کے موب لنچنگ کو لیکر اُنکی فیملی سے ملنے کے بعد آج پٹنہ کے ریپبلک ہوٹل میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے صوبائی لیڈران نے پریس کانفرنس کیا اور انصاف کی مانگ کیا موقع پر صوبائی نائب صدر ریاض معارف نے بتایا کہ مقتول خلیل جنتا دل یونائیٹڈ کے صوبائی سطح پر متحرک کارکن تھے اور وزیر تعلیم وجے کمار چودھری کے بہت قریبی تھے اُنہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر آئے ویڈیوز نے یہ ثابت کردیا ہے کہ انکا قتل کسی ذاتی تنازع کی وجہ سے نہیں بلکہ گائے کا گوشت کھانے کے نام پر کسی خاص سازش کے تحت کیا ہے اُنہوں نے آگے کہا کہ اس کے پیچھے ایک بڑی شازش کی بو آرہی ہے لہٰذا ہماری مانگ ہے کہ اس معاملے میں صوبائی حکومت و صوبائی انتظامیہ آگے بڑھ کر سی بی آئی کے ذریعے اسکی جانچ کرائے اور تمام مجرمین کو کیفر کردار تک لے جانے کا کام کرے ساتھ ہی مقتول کے گھر والے کو ایک نوکری و 50 لاکھ کا معاوضہ دے پاپولر فرنٹ کے لیڈران نے یقین دہائی کرائی کہ مقتول کو انصاف دلانے کیلئے فرنٹ اُنکی فیملی کی ہر طرح کی قانونی مدد کیلئے تیار ہے

فرنٹ کے صوبائی جنرل سیکریٹری محمّد ثناءاللہ نے وزیر اعلیٰ پر تنقید کرتے ہوئے پوچھا کہ اب اگر اُنکی ہی پارٹی کے متحرک سینئر کارکن کی موب لنچنگ اس طرح سے ہوجاتی ہے تو بہار کیلئے کس جنگل راج کا نام استعمال ہوگا اب؟

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com