روس – یوکرین جنگ: یوکرین کی ویب سائٹس پر سائبر حملہ، کئی وزارتوں کی ویب سائٹ ٹھپ

روس کے ذریعہ یوکرین پر فوجی مہم شروع کرنے کے ساتھ ہی جمعرات کی صبح ایک سائبر حملے کے بعد یوکرین کی اہم سرکاری ویب سائٹس بند ہو گئی ہیں۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کابینہ، وزارت خارجہ، بنیادی ڈھانچہ، تعلیم اور دیگر وزارتوں کی ویب سائٹس پوری طرح ٹھپ پڑ گئی ہیں۔ رپورٹ میں تذکرہ کیا گیا ہے کہ ایک الگ اور سنگین ہیکنگ واقعہ کے گھنٹوں پہلے یوکرین میں سینکڑوں کمپیوٹرس پر ڈاٹا وائپنگ پائی گئی تھی۔ اس نے فکر پیدا کر دی ہے کہ روسی فوجی حملے کے درمیان ایک تباہ کار سائبر حملہ سامنے ہے۔

سائبر سیکورٹی فرم مینڈینٹ کے سینئر نائب صدر اور چیف ٹیکنالوجی افسر چارلس کارمکل نے سی این این کو بتایا کہ ہمیں یوکرین میں کئی کمرشیل اور سرکاری تنظیموں میں آج تباہ کار مالویئر حملے کی جانکاری ہے۔ امریکی افسران نے متنبہ کیا تھا کہ یوکرین میں روس فوجی کارروائی کے ساتھ سائبر آپریشن کا استعمال کرے گا۔

امریکی صدر جو بائڈن نے پچھلے مہینے کہا تھا کہ اگر یوکرین میں روس اضافی سائبر حملے کرتا ہے تو امریکہ اپنے سائبر آپریشن سے اس کا سخت جواب دے سکتا ہے۔ حالانکہ سبھی سائبر واقعات میں تباہ کار ڈاٹا وائپنگ ٹول وائپر مالویئر کے سب سے زیادہ اثردار ہونے کی صلاحیت تھی۔ سائبر سیکورٹی فرم ای ایس ای ٹی کے مطابق اس سائبر حملے نے یوکرین میں بڑے اداروں کو متاثر کیا ہے۔

غور طب ہے کہ روسی صدر ولادمیر پوتن نے جمعرات کو یوکرین کے ڈونباس علاقہ میں ایک خصوصی مہم کا اعلان کیا۔ بی بی سی نے بتایا کہ ہم یوکرین کے دیگر حصوں میں کچھ غیر مصدقہ دھماکوں کی رپورٹ سن رہے ہیں۔ راجدھانی کے علاوہ دونیتسک علاقے کے کراماٹورسک میں زوردار دھماکہ ہوا ہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com