شمالی بہار کا مشہور ادارہ جامعہ عربیہ اشرف العلوم کنھواں میں ایک وسیع کتب خانہ کا سنگ بنیاد

سیتا مڑھی: جامعہ عربیہ اشرف العلوم کنھواں سیتا مڑھی شمالی بہار کا ایک قدیم دینی عوامی ادارہ ہے جو ایک صدی سے زائد عرصے سے نئی نسل کو دینی علوم اور اسلامی تہذیب و تمدن سے آراستہ کرکے قوم وملت کی خدمت انجام دے رہا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ جامعہ میں ایک قدیم کتب خانہ ہے جو کتابوں کی کثرت کی بناء پر تنگ پڑگیا ہے،اسی کے پیش نظر جامعہ کے ارباب وحل وعقدنے ایک وسیع کتب خانہ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بحمداللہ مؤرخہ 28 فروری 2022ء مطابق 26 رجب 1443ھج کو بروز دو شنبہ بعد نماز عصر جدید مغربی عمارت کی بالائی منزل پر شیخ طریقت ناظم جامعہ حضرت مولانا اظہار الحق مظاہری زید ہ مجدہ کے ہاتھوں ایک وسیع و عریض کتب خانہ کی بنیاد رکھی گئی، یہ کتب خانہ تقریباً 7000 سات ہزار اسکوائر فٹ پر مشتمل ہوگا۔ سنگ بنیاد کے وقت جامعہ کے طلبہ، اساتذہ، ارکین شوری، کے علاوہ علاقہ کے دیگر معزز افراد بھی موجود تھے، بالخصوص حضرت مولانا حکیم ظہیر احمد صاحب بانی و ناظم مدرسہ طیب المدارس پریہار، پروفیسر نقیب اختر، ڈاکٹر نفیس اختر، عمر سیف اللہ صاحب، محمود عالم صاحب انصاری، ماسٹر راشد فہمی صاحب،غیاث الدین، عارف عرف سونو،ماسٹر شمس الہدیٰ، الحاج فیض اختر، الحاج علی امام ، قاری احمد اللہ وغیرہ موجود تھے، تعمیر کا کام بہت تیزی سے جاری ہے۔ ارباب خیر حضرات سے گزارش ہے کہ اس منصوبہ کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے میں حتی المقدور مالی تعاون فرماکر دوست و احباب کی توجہ بھی اس طرف مبذول فرماکر عنداللہ ماجور ہوں۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com