واشنگٹن: امریکی توانائی کمپنی ‘ایکسن موبل’ نے کہا ہے کہ وہ روس میں اپنے سخالن-1 پروجیکٹ پر کام روک دے گی اور یوکرین میں جاری روسی فوجی آپریشن کے جواب میں روسی ترقی میں سرمایہ کاری کو بھی ختم کر دے گی۔ کمپنی نے منگل کی ریلیز میں کہا کہ ”ایکسن موبل، جاپانی، ہندوستانی اور روسی کمپنیوں کے بین الاقوامی کنسورشیم کی جانب سے سخالن-1 پروجیکٹ چلاتا ہے۔ حالیہ پیش رفت کے پیش نظر، ہم آپریشن بند کرنے کے عمل میں ہیں”۔ بیان میں کہا گیا کہ موجودہ صورتحال کی وجہ سے کمپنی روس میں نئی پیش رفت میں سرمایہ کاری نہیں کرے گی۔






