روس – یوکرین جنگ: تیسرے جوہری پلانٹ کی طرف بڑھ رہا ہے روس، ویزا ماسٹر کارڈ نے روس میں تمام لین دین کیا بند

روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ مسلسل 11ویں روز میں داخل ہوگئی۔ جنگ کی وجہ سے پوری دنیا خودبارود کے ڈھیر کی طرف دیکھ رہی ہے۔ صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ہفتے کے روز امریکی قانون سازوں کے ساتھ بات چیت کے دوران دعویٰ کیا کہ روسی افواج نے یوکرائن کے دو ایٹمی پلانٹس پر قبضہ کر لیا ہے اور وہ تیسرے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

زیلینسکی نے کہا کہ یوزنوکرینسک نیوکلیئر پاور پلانٹ، جو میکولائیو سے تقریبا 120 کلومیٹر شمال میں واقع ہے، اس وقت خطرے میں ہے۔

ویزا انک او رماسٹر کارڈ نے روس میں تمام لین دین بند کر دیا ہے۔ یہ اقدام روسی صدر ولادیمیر پوتن کے حملے کے بعد یوکرین کی معیشت کو عالمی برادری سے الگ تھلگ کرنے کے ایک حصے کے طور پر سامنے آیا ہے۔

ہفتہ کو چند منٹوں میں ہی اس حوالے سے دونوں جانب سے الگ الگ بیانات جاری کیے گئے۔ ویزا نے یوکرین پر روس کے بلا اشتعال حملے اور ناقابل قبول واقعات کا حوالہ دیا، جب کہ ماسٹر کارڈ نے موجودہ تنازع کی بے مثال نوعیت اور غیر یقینی اقتصادی ماحول کا حوالہ دیا۔

دونوں کمپنیاں اپنی خالص آمدنی کا تقریبا 4% روس سے متعلق کاروبار سے حاصل کرتی ہیں۔ درحقیقت یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی قانون سازوں کے ساتھ ویڈیو کال کے دوران روس میں تمام کاروبار بند کرنے کی اپیل کی تھی جس کے چند گھنٹوں بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے ہفتے کے روز روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کی جو کئی گھنٹے تک جاری رہی۔ بینیٹ کے دفتر نے روسی صدارتی دفتر میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کی تصدیق کی۔ یہ ملاقات چند روز قبل دونوں رہنماؤں کے درمیان فون پر بات چیت کے بعد ہوئی ہے ۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ہفتے کے روز دعویٰ کیا کہ یوکرین کی افواج ملک کے وسطی اور جنوب مشرق میں بڑے شہروں پر قابض ہیں، جب کہ روسی افواج خارکیف، نیکولائیف، چرنیہیو اور سمی کی ناکہ بندی کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ زیلنسکی نے کہا کہ ہم تجاوزات کرنے والوں کو ایسا نقصان پہنچا رہے ہیں جو شاید انہوں نے اپنے بدترین وقت میں نہیں دیکھا ہوگا۔

یوکرائنی صدر نے دعویٰ کیا کہ جنگ کے 10 دنوں میں 10 ہزار روسی فوجی مارے گئے۔ تاہم اس دعوے کی صداقت کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔ روس کی طرف سے ہلاکتوں کے بارے میں کوئی سرکاری معلومات شیئر نہیں کی جا رہی ہیں۔ تاہم بدھ کو روس نے لڑائی میں تقریبا 500 فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف کیا تھا۔

یوکرین کی حکومت نے ہفتے کے روز ایک ویڈیو جاری کی جس میں ایک روسی طیارے کو آسمان سے گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

روسی بینکوں سے جاری کردہ ویزا اور ماسٹر کارڈ کی مصنوعات کام کریں گی

روسی مرکزی بینک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ روسی بینکوں کی طرف سے جاری کردہ ویزا اور ماسٹر کارڈ کی مصنوعات کی میعاد ختم ہونے تک کام جاری رہے گا۔ اسی دوران یوکرائنی اہلکار ڈیوڈ ارخامیا نے بتایا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور پیر کو ہوگا۔ ارخامیا یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کی سرونٹ آف دی پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے سربراہ اور روس کے ساتھ مذاکرات کے لیے ملک کے وفد کے رکن ہیں۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com