کرناٹک ہائی کورٹ کا فیصلہ، ’حجاب پہننا اسلام کا مذہبی عمل نہیں‘ طالبات یونیفارم پہننے سے انکار نہیں کرسکتیں !

کرناٹک ہائی کورٹ نے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی برقرار رکھتے ہوئے اس کو چیلنج کرنے والی مختلف عرضیوں کو خارج کر دیا ہے۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ حجاب پہننا اسلام کا لازمی مذہبی عمل نہیں ہے۔ اُڈوپی کی مسلم طالبات نے کرناٹک ہائی کورٹ میں عرضی دائر کرتے ہوئے اسکولوں میں حجاب پہننے پر عائد پابندی کو چیلنج کیا تھا۔ عدالت نے طالبات کی متعدد عرضیوں کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ طالبات اسکولی یونیفارم پہننے سے انکار نہیں کر سکتیں ۔ اسکول یونیفارم کا نسخہ صرف ایک معقول پابندی ہے جس پر طالبات اعتراض نہیں کرسکتے: کرناٹک ہائی کورٹیونیفارم پہننے کے لئے حکومت کو احکامات جاری کرنے کا حق حاصل ہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com