مفتی محفوظ الرحمن عثمانیؒ کی تعلیمی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، تکمیل قرآن کی تقریب میں سرکردہ شخصیات کی شرکت

سپول: (پریس ریلیز) جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ مدھوبنی سپول میں تکمیل قرآن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےمشہور عالم دین مفتی ارشدفاروقی نے آج کہاکہ مفتی محفوظ الرحمن عتمانی نے سیمانچل کے اس خطہ میں علوم نبوت کی ترویج و ترقی کیلئے جو کوششیں کی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں ،انہوں نے جامعۃ کے ذمہ داران کو توجہ دلائی کہ حضرت مفتی صاحب کے منصوبے اور عزائم کی تکمیل کےلئے راہیں ہموار کی جائیں۔

جامعۃ القاسم میں تعلیمی سال کے اختتام پر آج جامعہ کی مسجد جامع الامام محمد قاسم النانوتوی میں منعقد تقریب تکمیل حفظ قرآن اور انجمن اصلاح اللسان میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والے طلبا کو انعاما ت سے نوازا گیا۔اس تقریب میں علاقے کے نامور علمائے کرام اور بڑی تعداد میں مقامی لوگوں نے شرکت کی۔

اسلامک فقہ اکیڈمی نئی دہلی کے مفتی احمد نادر قاسمی نے اپنے خطاب میں حضرت مفتی عثمانی ؒ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ علوم نبوت کی ترویج اور نئی نسل میں اسلام کی پختگی پیدا کرنا ہی مفتی صاحب کی اصل وارثت ہے۔مفتی صاحب کے وارثین کی ذمہ داری ہے کہ ان کی اس وراثت کی حفاظت کریں ۔انہوں نے مدارس اسلامیہ کے ساتھ مکاتب کے نظام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ مسلمانوں کی نئی نسل میں ایمان و یقین کی پختگی پیدا کی جائے اور ان کے عقیدے کی حفاظت کی جائے اور یہ مکاتب کے ذریعہ ہی ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حضرت مفتی عثمانی ؒ ہمیشہ اس کےلئے فکر مند رہتے تھے اور اسی فکر کے ساتھ انہوں نے جامعۃ القاسم کو قائم کیا تھا ۔حضرت عثمانی اپنےاس مشن کیلئے ہمہ تن مشغول تھے۔

جامعہ حمیدیہ پانولی گجرات کے شیخ الحدیث مفتی محمد عارف قاسمی نے اپنے خطاب میں قرآن کریم کی عظمت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم کےپیغام اور اس کی تعلیمات کو عام کرنے کی ضرور ت ہے۔انہوں نے کہا کہ مدارس اسلامیہ اسلام کے قلعے ہیں جہاں قرآن و حدیث کی تعلیم دی جاتی ہے اور اس کے ذریعہ پیغام محمدی کو عام لوگوں تک پہنچایا جاتا ہے۔

اس موقع پر کارگزار مہتمم قاری ظفر اقبال مدنی نے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد نے جو وراثت چھوڑی ہے اس کو وہ آگے بڑھائیں گے اور والد محترم کے منصوبے اور عزائم کی تکمیل کےلئے کوشاں رہیں گے۔

دارالعلوم رحمانی زیرو مائل ارریہ کے شیخ الحدیث مفتی علیم الدین مظاہری نےکہاکہ اپنے نونہالوں کے دین وایمان کی فکر کریں،ہر گارجین کی ذمہ داری کے اپنے گھر سے اصلاح کا کام کریں، مولانا محمد ناظم جنرل سیکرٹری جمیعۃ علماء بہار نے کہا کہ جامعہ کے تعلیمی نظام کو دیکھ کر خوشی ہوئی کہ مفتی محفوظ الرحمن عثمانی کا مشن جاری ہے،مولانا حبیب الرحمٰن مظاہری شیخ الحدیث دارالعلوم مرکز منی پور نے کہا کہ فکر عثمانی در فکر یعقوبی ہی ہے کہ سب سے پہلے ایمان کو بچایا جائے، مومن مومن کامل ہو،مفتی محمد انصار قاسمی نے نظامت کرتے ہوئے جامعہ کی موجودہ صورتحال سے واقف کرایا، مولانا نور اللّٰہ جاوید ایڈیٹر انصاف نیوز آن لائن نے مفتی محفوظ الرحمن عثمانی کی تعلیمی،سماجی خدمات کے تذکرہ کے ساتھ یہ بتایا کہ فتنہ قادیانیت کے لئے جس ہمت و جرات مندانہ اقدام مفتی عثمانی نے کیا تھا وہ ان کے لئے صدقہ جاریہ ہے، مولانا رضوان الحق قاسمی نائب صدر خدمت خلق ٹرسٹ انڈیا نے طلبہ سے یہ اپیل کی سالانہ تعطیل میں آپ اپنے اپنے گاؤں میں یہ نظام بنائیں کہ بنیادی دینی تعلیم ‌جیسے‌کلمہ ،درود اور چند سورتوں کی تصحیح کرائیں گے،مولانا شاہ نواز بدر قاسمی نے کہا کہ تعلیم ترقی کازینہ ہے،تقریر وتحریر دونوں میں مہارت پیدا کریں، مفتی امان اللہ قاسمی جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء سپول نے بتلایا کہ کامیاب شخص وہی جو وقت کی قدر کرلے،سیمانچل ڈیولپمنٹ فرنٹ کے جنرل سیکرٹری شاہ جہاں شاد،مولانا عبد الواحد رحمانی، مولانا عبد الرحمن قاسمی،مفتی جاوید اختر مظاہری مفتی صمید اظہر قاری محمد طفیل ،مولانا عبدالمتین رحمانی ، مولانا مولانا ضیا اللہ رحمانی وغیرہ نے اظہار خیال کیا، جبکہ مفتی عقیل انور مظاہری مولانا علی احمد قاسمی مولانا محمد عقیل قاسمی،مولانا محمد فیاض،قاری مشتاق احمد، اور دیگر افراد شریک تھے،واضح رہے کہ اس موقع پر تعلیمی میدان میں خدمات کے عوض پروفیسر اعلیٰ مختبور مجیب اور مولانا محمد انصار الحق قاسمی‌ کو امین ملت ایوارڈ دیا گیا۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com