حجاب تنازعہ: مزید انتشار پیدا ہونے اور مذہبی پولرائزیشن بڑھنے کا کا خطرہ، سروے میں انکشاف

حجاب تنازعہ سے ملک میں انتشار مزید گہرانے اور مذہبی پولرائزیشن کی طرف تیزی کے ساتھ آگے بڑھنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ آئی اے این ایس-سی ووٹر سنیپ پول میں سامنے آئے ریزلٹ سے یہ جانکاری ملی ہے۔ سروے کے دوران 1508 لوگوں سے بات چیت کی گئی۔ کرناٹک ہائی کورٹ کے ذریعہ حجاب تنازعہ کو لے کر فیصلہ سنائے جانے کے بعد آئی اے این ایس-سی ووٹر سروے کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے۔ ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ اگر انتظامیہ یا افسر یونیفارم جیسے ضابطے کو نافذ کرتے ہیں تو یہ درست ہے اور مسلم لڑکیوں کو اسکولوں و کالجوں کے اندر حجاب پہننے کی منظوری عدالت نے نہیں دی ہے۔

حالانکہ فیصلے کے لیے مجموعی طور سے الگ الگ لوگوں کی اپنی الگ الگ رائے ہے اور سروے کے دوران جانبدارانہ طریقے سے کچھ تقسیم واضح شکل میں دکھائی دی۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا حجاب تنازعہ ایک تیار کیے گئے ایشو سے زیادہ ہے، این ڈی اے کے 56.3 فیصد ووٹروں نے اتفاق ظاہر کیا، جب کہ 60.2 فیصد اپوزیشن ووٹرس نے بھی اتفاق کا اظہار کیا۔ یہ باہری طور سے ایک ٹو پارٹی حمایت کی طرح نظر آتا ہے۔ اس تنازعہ کے پیدا ہونے کے لیے کون ذمہ دار ہے؟ اس پر اپوزیشن ووٹرس کا ایک بالکل الگ نظریہ ہے۔

ایک دیگر سوال پر کہ کیا تنازعہ سے مذہبی بنیاد پر پولرائزیشن ہوگا، تقریباً 54 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ مذہبی بنیاد پر پولرائزیشن بڑھے گا۔ این ڈی اے کے 51 فیصد حامی اس بات سے متفق تھے، جب کہ 56 فیصد اپوزیشن لیڈروں نے مزید پولرائزیشن کا اندیشہ ظاہر کیا۔ اس سوال کے جواب کے دوران کچھ امید کی شمع دکھائی دے رہی تھی کہ کیا آپ کو لگتا ہے کہ یکساں سول کوڈ اس طرح کے ایشوز کو حل کرے گا؟ مجموعی طور پر 70 فیصد سے زیادہ جواب دہندگان نے اس بات سے اتفاق ظاہر کیا، جب کہ این ڈی اے کے 77 فیصد ووٹرس اور 65.5 فیصد اپوزیشن ووٹرس اس سے متفق تھے۔

(بشکریہ قومی آواز) 

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com