بھوپال: مسلم شخص کی وحشیانہ پٹائی، گالیاں دیتے ہوئے لگوائے گئے جئے شری رام کے نعرے

نئی دہلی: (ملت ٹائمز) ملک میں مسلمانوں کے خلاف لنچنگ عام بات ہو گئی ہے۔ تازہ معاملہ بھوپال کے نشاط پورہ تھانہ علاقہ کا ہے۔ جہاں ایک مسلم شخص کو بُری طرح زد و کوب کیا گیا ۔

اسی پر بس نہیں، مسلم شخص سے زبردستی جئے شری رام کا نعرہ بھی لگوایا ۔ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب وہ اپنے گھر جا رہا تھا، تو ہندو تنظیم کے کچھ شر پسند لوگوں نے اسے روک کر اس کا مذہب پوچھنا شروع کر دیا۔ مسلم نام ہونے کی وجہ سے ہندو شرپسند عناصر نے اسے مارنا شروع کر دیا، مسلم شخص کو بھدی بھدی گالیاں بھی دیتا رہا۔

مسلم شخص سے زبردستی جئے شری رام کے نعرے بھی لگوائے۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس معاملے میں پولس کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ منگل کی رات کا ہے۔

 دونوں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہمارے وزیر اعظم ایسے واقعات پر کیسے خاموش ہیں۔ کیا یہی ہے ان کا ’ سب کا ساتھ، سب کا وشواس ‘ ؟

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com