روس – یوکرین جنگ: آسٹریلیا نے روس کے 11 بینکوں پر پابندی عائد کی

کینبرا: آسٹریلیا نے 11 روسی بینکوں اور کئی سرکاری اداروں پر پابندی عائد کی ہے۔ وزارت خارجہ نے جمعہ کو یہ اطلاع فراہم کی ۔آسٹریلیا نے یہ پابندیاں یوکرین میں روس کی فوجی کارروائی کے سلسلے میں عائد کی ہیں۔
وزارت نے یہاں ایک بیان میں کہا ”آسٹریلیا حکومت نے مزید 11 روسی بینکوں اور سرکاری اداروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں، ملک کے زیادہ تر بینکنگ اثاثے اب ہماری پابندیوں کے ساتھ ساتھ روس کے حکومتی قرضے کو سنبھالنے والے تمام اداروں کو شامل کیا گیا ہے۔”
بیان میں کہا گیا ہے ”آج کی فہرست میں روس کا نیشنل ویلتھ فنڈ اور روسی وزارت خزانہ شامل ہیں ۔ روس کے مرکزی بینک میں ہمارے حالیہ شمولیت کے ساتھ آسٹریلیا نے پابندیاں عائد کرنے لئے اب تمام روسی حکومتی قرضوں کو جاری کرنے اورذمہ دار سبھی روسی سرکاری اداروں کی نشان دہی کی ہے۔”

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com