فلم ’دی کشمیر فائلز‘ پر پابندی لگائی جائے: ایس ڈی پی آئی

ایس ڈی پی آئی کے دہلی کے صدر ڈاکٹر خان نے مزید کہا کہ فلم کشمیر فائل ملک میں بھائی چارے کو ختم کرنے اور ملک میں نفرت پھیلانے کا کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یک طرفہ نظریہ اور جنونیت اور نفرت پھیلانے والی فلم پر جلد از جلد پابندی لگائی جائے۔

کشمیری پنڈتوں کے کشمیر سے انخلاء پر مبنی فلم’ دی کشمیر فائلز’ پر تنازعات کے بعد اس فلم پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا جانے لگا ہے۔ اس سلسلے میں ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے آج مذکورہ فلم پر پابندی لگانے کے مطالبے کے لیےجنتر منتر پر مظاہرہ کیا۔

دی کشمیر فائلز’ پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ

  احتجاج کی قیادت کررہے ہیں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آ ف انڈیا دہلی کے ریاستی صدر ڈاکٹر آئی خان نے کہا کہ فلم ‘دی کشمیر فائلز’سے ملک میں نفرت کو فروغ ملے گا ۔انہوں نے فلم کشمیر فائل پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔اس دورن سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے کارکنان نے اپنے ہاتھوں میں پوسٹر اور بینر لئے ہوئے تھے، جس میں واضح طور پر لکھا تھا کہ فلم’ دی کشمیر فائلز’ پر فوری طور پر پابندی لگائی جائے اور قومیت کو محفوظ رکھا جائے،نفرت سے اجتناب کیا جائے۔ ڈاکٹر خان نے مزید کہا کہ فلم کشمیر فائل ملک میں بھائی چارے کو ختم کرنے اور ملک میں نفرت پھیلانے کا کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یک طرفہ نظریہ اور جنونیت اور نفرت پھیلانے والی فلم پر جلد از جلد پابندی لگائی جائے۔

اس موقع پر سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے ضلعی صدر سے لے کر عہدیداران نے احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے فلم پر پابندی کا مطالبہ کیا جس میں فرقہ وارانہ نفرت پھیلانا ۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com