جامعہ ہمدرد میں طب یونانی اور موجودہ صحتی مسائل پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

نئی دہلی: (پریس ریلیز) جامعہ ہمدرد ، نئی دہلی کے شعبہ تحفظی و سماجی طب، اسکول آف یونانی میڈیسن اینڈ ریسرچ کے ذریعہ طب یونانی اور موجودہ صحتی مسائل پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا آج انعقاد کیا گیا ۔ یہ کانفرنس قومی ماحولیاتی سائنس اکاڈمی کے اشتراک اور ڈپارٹمنٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تعاون سے عمل میں آرہی ہے ۔ کانفرنس کا عنوان ’’موجودہ صحتی مسائل میں طب یونانی کا کردار اور لاءف اسٹائل بیماریوں کا تدارک‘‘ وقت کی ایک اہم ضرورت ہے ۔ اس کے تحت ملک اور بیرون ممالک کے تقریبا ۰۲۱ مندوبین نے شرکت کی ۔ افتتاحی اجلاس جامعہ ہمدرد کے کنونشن ہال میں منعقد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی کے طور پر ڈاکٹر عاصم علی خان، ڈائریکٹر جنرل، سینٹرل کاءونسل فار ریسرچ ان یونانی میڈیسن، وزارت آیوش نے کانفرنس کا افتتاح کیا ۔ اپنے بیان میں ڈاکٹر عاصم علی خان نے کاءونسل کے طب یونانی کے فروغ کے لئے کئے جانے والے کارناموں پر روشنی ڈالی اور سرکار کی مختلف اسکیموں کے تحت یونانی کے لئے دئے جانے والی گرانٹ کا تذکرہ کیا ۔ آپ نے جامعہ ہمدرد کے مختلف شعبوں کے ساتھ کاءونسل کے اشتراک پر زور دیا اور مستقبل میں کی جانے والی تحقیقات میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔ پروگرام کے مہمان اعزازی ڈاکٹر مختار احمد قاسمی، ایڈوائزر یونانی، وزارت آیوش نے جامعہ ہمدرد کو طب یونانی کا مرکز امتیاز حاصل کرنے پر مبارکباد دی ۔ آپ نے طب یونانی کو عوام تک پہونچانے پر مندوبین کی ذمہ داریوں کا احساس دلایا ساتھ ہی طب کے طلبہ کو مستقبل میں عوام کی خدمت کے لئے طب یونانی کے استعمال کی ترغیب دلائی ۔ اس پروگرام میں بین الاقوامی مندوبین میں جرمنی کی ڈاکٹر کلاڈیا پریکل، ایران کے ڈاکٹر مجاحدی، سری لنکا کے ڈاکٹر رئیس الدین اور امریکہ سے آئے ہوئے ڈاکٹر رام کرشنا شاہ، صدر گلوبل یونانی میڈیسن اینڈ ریسرچ فاءونڈیشن خصوصی طور پر شامل تھے ۔ ڈاکٹر شاہ نے طب یونانی کے فروغ میں اطبا کی ذمہ داریوں کا احساس دلایا ساتھ ہی بلا تفریق مذہب و ملّت قوم کی خدمت کا جذبہ پیدا کرنے پرخصوصی زور دیا ۔ ڈاکٹر جاوید احمد، پریسیڈینٹ ، نیشنل انوائرنمنٹ سائنس اکاڈمی نے جامعہ ہمدرد کی ترقی میں شیخ الجامعہ کے نمایاں کردار کی تعریف کی ساتھ ہی شیخ الجامعہ پروفیسر افشار عالم کو ’ایکاڈمک ایکسیلنس اوارڈ‘ سے نوازہ ساتھ ہی کانفرنس کے روح رواں پروفیسر محمد اکرم کو اعزازی سند سے بھی نوازہ ۔ اپنے صدارتی خطبہ میں شیخ الجامعہ پروفیسر افشار عالم نے موجودہ دور میں طب یونانی کی افادیت پر روشنی ڈالی اورجامعہ ہمدرد کو’ طب یونانی کا مرکز امتیاز‘ حاصل کرنے پر مبارباد دی اور اس اسکول کی ترقی کے لئے تمام تر رکاوٹوں کو دور کرنے کا یقین دلایا ۔ افتتاحی جلسہ میں مندوبین کے علاوہ جامعہ ہمدرد کے نمایاں سائنسدانوں نے بھی حصہ لیا خصوصی طور پر ڈاکٹر سعید احمد، پروفیسر سہل پرویز، پروفیسر شیبو جون، پروفیسر مجیب ، پروفیسر ایم اے جعفری، پروفیسر سہیل فاطمہ نے شرکت فرمائی ۔ آخر میں کانفرنس کے آرگنائزنگ سکریٹری پروفیسر محمد اکرم نے مندوبین، مہمانان اور اراکین کمیٹی کا شکریہ ادا کیا اور قومی ترانہ کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا ۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com