ای ڈی نے ممبئی ائیرپورٹ پر رعنا ایوب کو لندن جانے سے روک دیا گیا

ممبئی: (ایجنسی) مشہور صحافی رعنا ایوب کو ممبئی ایئرپورٹ پر منگل کی رات لندن جانے سے روک دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ رعنا ایوب منی لانڈرنگ کے ایک مبینہ کیس میں ملزم ہیں، جس کی تحقیقات انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کر رہی ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ، رعنا ایوب کی جانب سے COVID-19 ریلیف کے لیے عطیات جمع کرتے ہوئے غیر ملکی فنڈنگ کے قوانین کی مبینہ خلاف ورزی کی تحقیقات کر رہا ہے۔

رعنا ایوب نے ٹویٹ کیا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے انھیں بغیر کسی اطلاع کے اس وقت ممبئی ہوائی اڈے پر روک لیا جب وہ لندن کے لئے روانہ ہو رہی تھی ۔

رعنا نے کہا کہ وہ لندن میں منعقد شدنی بین الاقوامی جرنلزم فیسٹیول میں ہندوستانی جمہوریت پر کلیدی لکچر دینے کے لیے روآنہ ہورہی تھی کہ انھیں سفر سے روک دیا گیا ۔ میں نے یہ اعلان کئی ہفتوں پہلے ہی کر دیا تھا کہ وہ لندن روانہ ہونے والی ہے پھر بھی ای ڈی عین سفر کے وقت انھیں روک دیا۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com