نئی دہلی: وزیراداخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ پچھلے دس برسوں کے تجربہ کے باریک تجزیہ اور حقائق کے پیش نظر حکومت نے دہلی کے تینوں کارپوریشنوں کے انضمام کا فیصلہ کیا ہے۔
لوک سبھا میں بدھ کو مسٹر شاہ نے دہلی کارپوریشن بل 2022 پر غور اور اسے پاس کرنے کےلئے رکھتے ہوئے کہا کہ جب دہلی میونسپل کارپوریشن کو تقسیم کیا گیا تو ترمیم اور فرائض کو بغیر دیکھے اس کے تین حصے کردئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ میونسیپل کارپوریشن کی تقسیم کے پیچھے کوئی واضح مقصد اور وجہ نہیں تھی اس لئے ممکن ہے کہ تب اس فیصلے کے پیچھے سیاسی منشا رہی ہو۔اس تقسیم کی وجہ سے ایک میونسپل کارپوریشن تو فائدے میں رہا لیکن دو دیگر پر فرائض کا بوجھ زیادہ رہا لیکن ریونیو کم ہوگیا۔ یہ تقسیم جلد بازی میں کی گئی تھی۔