افغانستان کے شہر ہرات میں زوردار دھماکا، 12 افراد جاں بحق، 25 سے زائد زخمی

کابل – ہرات: افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں جمعہ کو ہونے والے ایک دھماکے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔ طلوع نیوز کی خبر کے مطابق، ہرات شہر کے پی ڈی 12 پر ہونے والے دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 12 ہو گئی ہے، جس میں 25 زخمی ہوئے ہیں۔ ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے وسطی علاقے میں اتوار کو ہونے والے ایک دھماکے میں کم از کم 25افراد زخمی ہوگئے ہیں۔تاجر ویس احمد نے کہا کہ دھماکہ ایک مارکیٹ کے اندر ہوا جہاں “منی چینجرز کام کرتے ہیں”۔ تاہم دھماکے کے وقت بازار بند تھا۔ کئی ماہ بعد افغانستان میں یہ دھماکہ ہوا ہے۔ افغانستان کے طالبان حکمرانوں نے اگست میں اقتدار میں آنے کے بعد سے ملک بھر میں سکیورٹی بڑھا دی ہے۔ طالبان کے دستے شہر بھر میں درجنوں چوکیوں پر تعینات ہیں۔ طالبان کو سب سے بڑا خطرہ اسلامک اسٹیٹ گروپ سے ہے جسے اسلامک اسٹیٹ ان خراسان صوبہ (IS-K) کہا جاتا ہے۔

ایک بیان میں، آئی ایس نے کہا کہ ہفتہ کو دیر گئے اس نے کابل میں طالبان کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، جس میں سوار تمام افراد مارے گئے۔ تاہم طالبان حکمرانوں کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔ آئی ایس کے بیان میں مغربی صوبہ ہرات میں ملک کے اقلیتی شیعہ مسلمانوں کو نشانہ بناتے ہوئے ایک دھماکے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔ ہرات میں کسی دھماکے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے اور آئی ایس اکثر مبالغہ آمیز دعوے کرتا ہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com