کیرالہ میں 27 سالہ رفیق کی ماب لنچنگ

نئی دہلی: ملک میں مسلمانوں کے ساتھ لنچنگ کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اب تازہ ترین معاملہ کیرالہ کے پلکّڑ کا ہے۔ جہاں 27 سالہ رفیق کو کچھ ہندو ہجوم نے موٹر سائیکل چوری کے شک میں پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔

 اس معاملے میں اطلاع ملتے ہی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔ کیرالہ کے ملمپوجھا کدکم کنم کے رہنے والے 27 سالہ رفیق کا قتل کر دیا گیا ۔

واضح رہے پلاسینا اور کولنگوڈے گاؤں کے رہنے والے حملہ آوروں نے واقعے کے انجام دہی کے بعد موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن انہیں آس پاس کے رہنے والے نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں تین نوجوانوں گرووایرپن، منیش اور سوریا کو حراست میں لے لیا ہے۔

 مقامی میڈیا نے بتایا کہ حملہ آوروں نے ایک قریبی مندر میں منُڈور کمٹٹی میلے سے واپس آ رہے تھے۔ ادھر پوسٹ مارٹم رپورٹ میں رفیق کی موت کی وجہ سر پر شدید چوٹ بتائی گئی ہے۔

 پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کو اسکین کر رہی ہےکہ اِن ملزموں کے علاوہ اور کوئی افراد واقعہ کو انجام دینے میں ملوث ہیں یا نہیں۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com