یوکرین: ٹرین اسٹیشن پر روس کا راکٹ حملہ، 30 افراد ہلاک

کیف:  یوکرین کے شہرکرامارسک میں ٹرین اسٹیشن پر روس کے راکٹ حملے میں 30 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے شہرکرامارسک کے ٹرین اسٹیشن پرروسی راکٹ حملے میں 30 افراد ہلاک اور 100سے زائد زخمی ہوگئے۔

یوکرینی ریلوے حکام کے مطابق روسی فوج کے 2راکٹ حملوں کے وقت ہزاروں افراد محفوظ مقام پرمنتقل ہونے کے لئے اسٹیشن پرموجود تھے۔روسی راکٹ حملے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

یوکرین کے حکام کا کہنا ہے کہ مشرقی یوکرین کے اسی علاقے میں روسی طیاروں نے گزشتہ روز ریلوے لائن پربمباری کی تھی جس کے بعد محفوظ علاقوں کی جانب نقل مکانی کی کوشش کرنے والے ہزاروں پناہ گزینوں سے بھری 3ٹرینوں کوروک لیا گیا تھا۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ۔ اپنے علاقے کی خبریں ، گراﺅنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ،تعلیمی اورادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com