دہلی میں روزانہ 800 افطار پیکٹ تقسیم کر رہا ہے ’پروجیکٹ احساس‘ ملک کی 22 ریاستوں میں 50 ہزار افطار کٹ تقسیم کا کام جاری

نئی دہلی: (پریس ریلیز) گزشتہ برس کی طرح اس بار بھی وژن 2026 نے رمضان المبارک میں ضرورت مندوں کو افطار کٹ فراہم کرانے اور مسافروں ، طلبا ء ، راہ گیروں ، مزدوروں کو افطارکرانے کا اہتمام کیا ہے ۔ ‘پروجیکٹ احساس’ کے زیر اہتمام دہلی میں روزانہ 800 افطار پیکٹ تقسیم کیے جا رہے ہیں ۔ پروجیکٹ احساس کی ٹیم مغرب سے ٹھیک آدھے گھنٹے پہلے سڑکوں پر نکل کر افطار تقسیم کرتے ہیں ۔

اس کے علاوہ وژن 2026 کا افطار کٹ تقسیم کا پروگرام ملک گیر سطح پر جاری ہے ۔ ابتک 20 ہزار افطار کٹ تقسیم کی جا چکی ہیں ، مزید 30 ہزار افطار کٹ کی تقسیم جاری ہے اور اس سال ملک کی 22 ریاستوں میں 50 ہزارافطار کٹ تقسیم کی جا رہی ہیں ۔ افطار کٹ میں ایک فیملی کو ایک ماہ کا راشن فراہم کیا جاتا ہے ۔

‘پروجیکٹ احساس’ کے ذمہ دار محمد اسلام نے بتایا کہ پروجیکٹ احساس کے قیام کا اصل مقصد معاشرے سے بھوک مٹانے کی ایک سنجیدہ کوشش ہے ، جسے بھوک سے آزادی کا نام دے سکتے ہیں ۔ یہ پروجیکٹ 20 اکتوبر 2021 کو شروع کیا گیا تھا ۔

محمد اسلام نے کہا ہمارے رضاکار مزدور پیشہ غریب آبادیوں ، بے سہارا لوگوں اور اسپتالوں پر پہونچ کر کھانے کے پیکٹ تقسیم کرتے ہیں۔ پروجیکٹ احساس رمضان میں افطارپیکیٹ کی تقسیم کا کام انجام دے رہا ہے ۔ دہلی میں روزانہ 800 افطار پیکٹ تقسیم کیے جا رہے ہیں ۔ پروجیکٹ احساس کی ٹیم مغرب سے ٹھیک آدھے گھنٹے پہلے سڑکوں پر نکل کر افطار تقسیم کرتی ہے ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ افطار تقسیم کے اس عمل میں ہمیں مقامی لوگوں اور این جی اوز کا بھر پوررضاکارانہ تعاون مل رہا ہے ، نوجوان بطور رضاکار ہمارے ساتھ کام کر رہے ہیں ۔ ہم مزید ضرورت مندوں تک پہونچ سکیں اس کے لیے معاشرے کے ہرفرد کا تعاون ہمیں درکار ہے ۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com