حج کمیٹی آف انڈیا کی تشکیل جدید کا خیرمقدم

ادارہ دعوت السنتہ مہاراشٹر اور انجمن خدام الحجاج آف انڈیا نے وزیر اقلیتی امور کا اظہار تشکر اداکرتے ہوئے نئے ارکان کو مبارکبادی پیش کی ۔

ممبئی: (پریس ریلیز) ملک کی مشہور ومعرف تنظیم اورقرآنی خدمات کیلئے مشہور ادارہ دعوت السنتہ اورتنظیم خدام الحجاج آف انڈیا نے مشترکہ طورپر روزنامہ اردونیوز ممبئی کو ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ دیر ہی سے خداخدا کر کے حج کمیٹی آف انڈیا کی بالآخر تشکیل جدید ہوہی گئ ۔ ہم اس کیلئے جناب مختار عباس نقوی صاحب وزیر اقلیتی امور کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے بہت جدوجہد کے بعد اچھے اورلائق فائق ارکان کا انتخاب کرنے کی کوشش کی ہے ۔

 تنظیم خدام الحجاج آف انڈیا کے صدر جناب الحاج ذاکر چوہان اور مولانا محمدشاہد الناصری الحنفی صدر ادارہ دعوت السنتہ ویلفیرٹرسٹ کاندیولی ممبئ مہاراشٹرانے کہا ہے کہ حج کمیٹی کے ارکان کی فہرست سے معلوم ہوتا ہے کہ وزیر برائے اقلیتی امور نے تعلیم یافتہ متحرک اورفعال لوگوں کو حج کمیٹی کیلئے منتخب کیا ہے یقینا یہ خود ان کی اعلی تعلیمی وفکری شناسائ کا بین ثبوت ہے ۔

جناب ذاکرچوہان اورمولانا ناصری نے کہا کہ خاص طورپر جناب ظفراسلام صاحب ممبراراجیہ سبھا جیسے بالغ نظر مفکر اوردانشور کو حج کمیٹی کے ارکان میں شامل کرنا خود حج کمیٹی کیلئے فال نیک ہے ۔

ہم تمام ارکان سے گزارش کرتے ہیں کہ اب آپ حضرات اتفاق رائے سے جناب ظفر اسلام صاحب کو حج کمیٹی کا چیرمین منتخب کرنے کی کوشش کریں تاکہ حج کا عظیم الشان کام بہت احسن طریقے سے انجام دیا جاسکے اورزائرین سکون واطمینان کے ساتھ حرمین شریفین کی زیارت کرسکیں ۔ اسی کے ساتھ جناب ظفراسلام صاحب اور سی او جناب یعقوب شیخا کو ان دونوں حضرات نے مبارکبادی کے ساتھ ملت اسلامیہ کے تئیں نیک توقعات وخواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com