مسلمانوں کو امن اور عزت کے ساتھ جینے دیں، کرناٹک کے حالات پر سابق چیف منسٹر یدی یورپا کا سنسنی خیز تبصرہ

حیدرآباد: کرناٹک میں گزشتہ چند ماہ سے بی جے پی اور زعفرانی تنظیموں کی جانب سے مسلمانوں کو طرح طرح سے پریشان کرنے کے معاملے پر ریاست کے سابق چيف منسٹر و بی جے پی کے سرکردہ لیڈر یدی یورپا نے سنسنی خیز تبصرہ کیا ہے۔حالیہ واقعات پر انہوں نے تبصرہ کیا کہ مسلمانوں کو امن اور ہم آہنگی کے ساتھ جینے دینا چاہئے اور ایسے حالات پیدا کرنے چاہیے جس سے مسلمان بھی فخر سے زندگی گزاریں ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوؤں اور مسلمانوں کو ایک ماں کے بچوں کی طرح متحد ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اس دوران کسی نے کوئی پریشانی پیدا کی تو انہیں مناسب سزا دی جائے ۔ یدی یورپا نے سب کو متحد ہونے کی اپیل کی اور مشورہ دیا کہ مستقبل میں اس طرح کی جھڑپیں نہ ہونی چاہیے واضح رہے کہ ہندوتوا گروپ کئی دنوں سے یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ کرناٹک میں مندروں میں مسلمانوں کی دکانیں نہیں ہونی چاہئیں، حلال کا بائیکاٹ کیا جانا چاہیے ۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com