فلسطین: مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے حملے میں 3 فلسطینی شہید

غزہ: اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں تین فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔ یہ اطلاع فلسطین کی وزارت صحت نے دی ہے۔ وزارت نے گزشتہ روز دیر گئے ایک بیان میں کہا، “مشرقی یروشلم کے ضلع سلوان میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں میں ایک 20 سالہ فلسطینی ہلاک اور دس دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔”

مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی فوج کے چھاپے کے نتیجے میں زخمی ہونے والا ایک اور فلسطینی دم توڑ گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور 17 سالہ فلسطینی بھی بیت لحم کے قریب واقع شہر حسینی میں مارا گیا ہے۔ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تعلقات کئی دہائیوں سے کشیدہ ہیں کیونکہ فلسطینیوں کا مطالبہ ہے کہ انہیں غزہ کی پٹی اور مشرقی یروشلم کے ساتھ مغربی کنارہ بھی حوالے کیا جائے تاکہ وہ ایک آزاد فلسطینی ریاست تشکیل دے سکیں۔

جبکہ اسرائیلی حکومت نے اقوام متحدہ کے اعتراضات کے باوجود فلسطین کو ایک آزاد سیاسی اور سفارتی ادارے کے طور پر تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے اور مقبوضہ علاقوں میں بستیاں تعمیر کر رکھی ہیں۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com