بریلی میں پاکستانی گانا بجانے پر دو مسلم نوجوان کے خلاف مقدمہ درج

بریلی کے بھوٹا تھانہ علاقے کے سنگھائی گاؤں میں رہ کر پڑوسی ملک پاکستان کی تعریف کرنے کا ایک تازہ معاملہ سامنے آیا ہے۔ الزام ہے کہ مسلم علاقے میں ایک مسلم نوجوان کرانہ دکان کے اندر اونچی آواز میں ڈی جے پر پاکستان زندہ باد کا گانا بجاتا ہوا پایا گیا۔

اس دوران کسی نے اس کی مکمل ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا ۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پولیس نے جانچ کی اور ویڈیو کے درست ہونے کے بعد کرانہ کی دکان چلانے والے نعیم اور گانا بجانے والے گاؤں سنگھائی تھانہ بھوٹا کے رہائشی مستقیم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 ایس پی دیہات کے مطابق دوپہر کے وقت بھوٹا تھانے کے علاقے کے ایک واٹس ایپ گروپ پر پاکستان زندہ باد کا گانا بجاتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا ویڈیو وائرل ہوا۔ ویڈیو کرانے کی دکان کی تھی۔ دکان کے اندر ڈی جے پر پاکستان زندہ باد کا گانا بج رہا تھا۔ کچھ ہی دیر میں جب یہ ویڈیو پورے بریلی ضلع میں وائرل ہوئی تو لوگوں نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا ۔ جس کے بعد اس معاملے کی شکایت افسران سے بھی کی گئی تو پولس میں کھلبلی مچ گئی۔

تفتیش سے پتہ چلا کہ یہ ویڈیو نعیم اور مستقیم کا ہے، جو بھوٹا کے سنگھائی گاؤں میں کرانہ کی دکان چلاتے ہیں۔ جس کے بعد پولیس نے معاملے کی جانچ کی تو معاملہ سچ نکلا۔ جس کے بعد پولیس نے جلد بازی میں دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ایس پی دیہات راج کمار اگروال نے بتایا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تحقیقات کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جائے گی۔

 آس پاس کے لوگوں کا کہنا مانیں تو جب دونوں ملزمان پاکستان زندہ باد کا گانا بجا رہے تھے تو آس پاس کے لوگوں نے منع کیا لیکن انہوں نے بات نہیں مانی ۔ اس دوران دونوں کو سبق سکھانے کے لیے کسی نے چوری چھپے ان کی ویڈیو بنا لی اور نام اور پتے کے ساتھ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔

 جس کے بعد پولیس نے دونوں کے خلاف کارروائی کر دی ۔ واضح رہے کہ جب پولیس اس کے گھر پہنچی تو دکان پر تالہ پڑا ہوا ملا اور دونوں نوجوان غائب تھے ۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com