کولکاتا: آسنسول لوک سبھا حلقے میں ضمنی انتخاب میں شاندار کامیابی حاصل کرنے کے بعد شتر وگھن سنہا نے ممتا بنرجی اور حلقے کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی 2024 میں وزیر اعظم مودی کا کھیل بگاڑ دیں گا ” ممتادیدی ملک میں سب سے زیادہ جاندار، شاندار، مضبوط لیڈر ہیں۔
2019 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے یہ سیٹ بڑے فرق سے جیتی تھی۔ 2014 کا ریکارڈ توڑتے ہوئے بابل سپریا نے 1 لاکھ 96 ہزار 736 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ ضمنی انتخابات عام طور پر جیت کے مارجن کو کم کرتے ہیں۔ لیکن شتروگھنا 3 لاکھ سے زیادہ ووٹوں سے جیت حاصل کی ہے۔
پہلی بار آسنسول میں جیت حاصل کرنے کے بعد ترنمول کانگریس میں جوش و خروش ہے۔ شتروگھن سنہا بھی پہلی بار بنگال سے جیتے ہیں۔ جیت پر انہوں نے کہا کہ اس بار بی جے پی یہاں ای وی ایم کا کھیل نہیں دکھا سکی۔ شفاف ووٹ ہوا ہے۔ کوئی خوف نہیں تھا۔ سب نے اسے دیکھا ہے۔ نتائج اس کے قابل ہیں۔
انہوں نے آسنسول شمالی سے ممبر اسمبلی اور ریاستی وزیر ملئے گھٹک اور سیرام پور کے ایم پی کلیان بندیوپادھیائے کا بھی شکریہ اد کیا ہے۔ اتفاق سے آسنسول ضمنی انتخاب میں مالے اور کلیان ترنمول کے انچارج تھے۔ لیکن سب سے بڑھ کر شتروگھن سنہا نے بار بار کہا کہ یہ جیت ممتا کی ہے۔ ان کے الفاظ میں، ”ممتا بنرجی کی آن بان شان’ جیت گئی ہے۔ ممتا بنرجی ملک کی سب سے مقبول لیڈر ہیں۔